कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکولہ، سردار خان اردو ہائی اسکول کے ملازم واجد خان ملکاپور باعزت سبکدوش

ملکاپور: یکم؍ مارچ ( محمد احسان سر ) اکولہ کا مشہور و معروف تعلیمی ادارہ عثمان آزاد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، اکولہ کی برانچ سردار خان اردو ہائی اسکول , سنجے نگر ، اکوٹ فیل آکولہ کے ملازم ( چپراسی ) واجد خان کالے خان (ساکن مالوی پورہ، ملکاپور) تقریباً 37 سال 8 ماہ 3 دن کی طویل اور بے داغ ملازمت مکمل کرکے 28 فروری 2026 کو اپنے فرائض بحسن وخوبی انجام دے کر باعزت طور پر سبکدوش ہوگئے۔ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر واجد خان کا اسکول میں 31 جنوری 2026 کو باوقار انداز میں ( سینڈ آف ) الوادعی تقریب دے دی گئی تھی اور انھیں شال گلدستے و قیمتی تحاںٔف پیش کر والہانہ استقبال گیا تھا. اس موقع اسکول اسٹاف نے ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں دلی مبارکباد پیش کی تھی. واجد خان اپنی خوش اخلاقی، خوش مزاجی اور زندہ دلی کے باعث اساتذہ، طلبہ اور عملے میں یکساں مقبول تھے۔ وہ ہر ذمہ داری کو نہایت دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتے تھے۔ طویل عرصہ تک ملکاپور سے اکولہ روزانہ سفر کرنے کے سبب ریلوے ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے آپ ڈاؤنر ساتھیوں سے بھی ان کے خوشگوار تعلقات قائم ہوگئے تھے۔ ان کی سبکدوشی کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر ان کے ساتھیوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ باجے بجا کر، شال و گلپوشی کے ذریعے، مٹھائی کھلا کر اور خوبصورت ٹوپی پہنا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا . اس موقع پر مسلم و بردارانِ وطن اپ ڈاؤنر ساتھیوں نے بھی واجد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ماحول میں خوشی کے ساتھ جدائی کا احساس بھی نمایاں تھا۔ اس موقع پر واجد خان نے اسکول کے اساتذہ کرام، عملہ، ریلوے ملازمین اور اپنے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی ملازمت کے دوران سب کا بھرپور تعاون اور محبت حاصل رہی، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ تعلیمی و سماجی حلقوں نے بھی واجد خان کی دیانت داری اور خلوصِ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی و صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے