कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اکابر علماء کی اقتدا ہمارا اولین فریضہ

از قلم:مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف پربھنی

ملک کے موجودہ حالات اور خصوصی طور پر مہاراشٹر کا الیکشن مسلمانوں کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے،. ایسے نازک حالات میں مسلمانوں کی رہنمائی کرنا اور مسلمانوں کے مستقبل کو سونچ سمجھ کر فیصلے کرنا یہ مسلمانوں کیلئے بے حد ضروری ہے، کئی دنوں سے مسلمان اس بات کو لیکر بہت پریشان تھے کہ اپنا قیمتی ووٹ کس پارٹی کیلئے استعمال کریں لیکن اللہ نے مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی دامت برکاتہم کی شکل میں ایک ایسا رہنما مسلمانوں کو دیدیا جنکی تعریف کرنا شاید سورج کو آئینہ دکھانے کے برابر ہو، حضرت مولانا سجاد نعمانی صاحب کی زندگی اور تجربات کی روشنی میں حضرت نے جن امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا ہے اس پر مسلمانوں کو چاہیے کہ ہر شخص تائید کرے اور انہیں کامیاب کرے، یہ مسلمانوں کے مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، لیکن ایک بات خاص طور پر دیکھی یہ جارہی کہ جب سے حضرت مولانا نے پریس کانفرنس کے ذریعے امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا تب سے کچھ لوگ حضرت کے اس فیصلے سے سخت اختلاف کررہے ہیں اور غم و غصے میں حضرت کیلئے نازیبا الفاظ بک رہے ہیں، سب سے پہلے تو میں صاف طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حضرت کی یہ تائید صرف مستقبل کا سونچ کر ایک رہنمائی ہے یہ کوئی اٹل فیصلہ نہیں،…. دوسری بات کہ ایسے وقت میں جب ملت کا ہر شخص تذبذب کا شکار تھا اور یہ فیصلہ نہیں کر رہا تھا کہ اپنا قیمتی ووٹ کسے دیں ایسے نازک حالات میں حضرت نے جو تائید کی وہ ایک سروے کرکے کی ہے، ضروری نہیں کہ تمام مسلمان اس سے متفق ہوں، لیکن حضرت کے تجربات اور مشاہدات اور دور اندیشی یہ ہماری سونچ اور فکر سے کئی گنا زیادہ ہے. حضرت کے یہ فیصلے ہمارے مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں انشاءاللہ، لیکن اس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ حضرت مولانا کا مرتبہ اور انکی شخصیت کوئی معمولی شخصیت نہیں اور ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ حضرت مولانا ایک دور اندیش شخص بھی ہیں اسلئے اگر حضرت کے اس فیصلے سے کسی کو اختلاف ہے تو ضرور اختلاف کریں لیکن حضرت کی شخصیت اور عزت کا بھی خیال رکھیں، دیکھا یہ جارہا ہے کہ کچھ افراد حضرت کے خلاف غلط الفاظ استعمال کررہے ہیں یہ بات ناقابل برداشت ہے. حضرت مولانا ایک عالم دین ہے اور علما ہمارے رہنما اور امام ہے اور علما کی اقتدا ہمارا اولین فریضہ ہے اسلئے ایسے نازیبا الفاظ استعمال کرنا بہت بڑی بے وقوفی کی بات ہے اسلئے ایسی حرکت سے بچنا چاہئے اور اپنی جہاں تک کوشش ہو سنگھی حکومت کو گرانے میں اور اقتدار میں نہ لانے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے ، اللہ ہم تمام کو صحیح سمجھ دے اور اللہ ہم تمام کا حامی و ناصر ہو، آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے