कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اچانک آئے ہوئے سیلاب سے سیاح بال بال بچ گئے

ناندیڑ ضلع کے ماہور تعلقہ کا واقعہ

کنوٹ: 3؍نومبر(محمد اکرم چوہان) تعلقہ کے مشہور سیاحتی مقام شیخ فرید وجرا آبشار پر اتوار 2؍نومبر کی شام ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ شام تقریباً 5 بجے اچانک بارش شروع ہوئی اور پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، جس کی وجہ سے ناگپور سے آئے ہوئے 7 سیاح، جن میں ایک خاتون، تین لڑکیاں اور تین مرد شامل تھے، آبشار کے دامن میں پھنس گئے۔تاہم سیاح خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ حالات سنگین ہوتے ہی وہاں موجود دیگر سیاحوں کے ساتھ گھریلو محافظ دستے کے ملازم شتروگھن چاندیکر، مقامی شہری سید اسحاق، پردیپ جوشی اور گوپال گیتے نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی زنجیر بنا کر بچاؤ کارروائی شروع کی۔ سبھی نے مل کر ان ساتوں سیاحوں کو بروقت پانی سے بحفاظت باہر نکالا۔ ان کی جرأت مندی اور بروقت اقدام کے باعث بڑے سانحہ سے بچاؤ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔شیخ فرید وجرا کے اطراف کا آبشار گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے سبب لبریز ہو کر بہہ رہا ہے۔ آنکھوں کو بھا جانے والا دلکش منظر دیکھنے کے لیے روزانہ بڑی تعداد میں سیاح یہاں پہنچتے ہیں۔ تاہم پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہونے کے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے