कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپ گریڈ ہیڈ ماسٹر کی تقرری کے لئے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی نمائندگی

اردو میڈیم ہائی اسکولس میں اساتذہ کی تقرری کی بھی مانگ

ناندیڑ:12 دسمبر (پریس ریلیز):ناندیڑ ضلع پریشد شعبہ تعلیم کی جانب سے ضلع پریشد کے تمام ہی پرائمری اسکولوں میں اپگریڈ ہیڈ ماسٹر کی تقرری ترقیاتی بنیادوں پر کی گئی لیکن اردو کے صرف ایک اسکول کو ہی صدرمدرس دیا گیا۔ جبکہ ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول نئی آبادی حمایت نگر، اردو پرائمری اسکول نئی آبادی اردھاپور، اردو پرائمری اسکول کوٹ بازار قندھار، اردو پرائمری اسکول نسواں قندھار، اردو پرائمری اسکول نیرلی ناندیڑ پر اپگریڈ ہیڈ ماسٹر کی جگہ تقرری عمل میں نہیں لائی گئی نیز ضلع پریشد ہائی اسکولس، حمایت نگر،اردھاپور، حدگاؤں، تامسہ میں پچھلے کئی سالوں سے ہائی اسکول ٹیچر کی پوسٹ خالی ہیں۔ اس صورتحال سے ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایجوکیشن آفیسر کو قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی جانب سے  ڈپٹی سی۔ای۔او سے ملاقات کرتے ہوئے محضر پیش کیا گیا اور صورتحال سے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع سے ریاستی صدر-مہاراشٹر عابد خان حمید خان، ضلع ناندیڑ کے فعال معلمین جناب عبد اعلی سر، جناب إسماعيل عرف جاوید سر، جانب الطاف سر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے