कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنے بچوں کو نمازی بنانے کا سنہری موقع

الخیر فاؤنڈیشن ہربھنی کی جانب سے پابندی سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے والے بچوں کو بطور انعام سائیکل دینے کا اعلان

پربھنی:18؍اپریل( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 7 تا 14 سال کی عمر کے بچوں میں نماز پڑھنے کا شوق پیدا کرنے ، باجماعت نماز ادا کرنے پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کرنے کی فکر و رحجان پیدا کرنے کی غرض سے شہر پر بھنی میں الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے مورخہ 19 اپریل کی فجر تا 28 مئی کی عشاء تک 40 دن پابندی سے نماز ادا کرنے والے بچوں میں بطور انعام و حوصلہ افزائی سائیکل تقسیم کرنے اور دیگر ترغیبی انعامات دینے کا ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ، اس 40 روزہ پروگرام کی ترتیب اور شرائط حسب ذیل ہیں ۔
1 ہر طالب علم کے لیے مکتب کے معلم یا مسجد کے امام یا مسجد کے مؤذن، مسجد وار جماعت کے ساتھی کی تصدیق و دستخط شدہ ڈاٸری معتبر ہوگی ۔
2 ڈائری جمع کرانے کے بعد مسجد کے امام صاحب یا معلم سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
فاٶنڈیشن کی ڈاٸری کا ہی اعتبارکیاجائے گا۔
3 ڈاٸری حاصل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل کی عشاء تک رہے گی۔
4 19اپریل کی فجر سے 29مٸ کی عشاء تک 40 دن کی نمازیں شمارکی جائے گی۔
5 جہاں سے ڈاٸری حاصل کی ہوگی وہیں پر 30 مٸ تک ڈاٸری جمع کرانی ہوگی تاخیر پر کسی بھی قسم کا عذرناقابل قبول ہوگا ۔
5 صرف 7سے 14سال کی عمر کے ہی بچے اس میں شرکت کے مستحق ہوں گے۔
6 متعینہ عمر سے کم یازاٸد عمر کی شرکت ناقابل قبول ہوگی ۔
7 تمام مشارکین کو ترغیبی انعام سے نوازاجائے گا، ان شاء اللہ۔
طالب علم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر نماز سے پہلے حسن نیت اللہ کی رضامندی کی نیت کریں۔
شہر بربھنی کے تمام سرپرست ، ائمہ مساجد ، موذنین ، مسجد وار جماعت کے ساتھی اور امت کا درد رکھنے والے احباب سے مودبانہ التماس ہے کہ الخیر فاؤنڈیشن پر بھنی کی جانب سے قوم و ملت کے نونہالوں میں اخلاص کے ساتھ پابندی سے نماز ادا کر نے کا جذبہ پیدا کرنے کی کوشش اور اس تحریک کو کامیاب بنانے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں اس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے الخیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران مفتی طلحہ اشرفی 9904639926 اور مفتی ساجد ندوی 8484894742 سے دیے گے موبائل نمبرات پر رابطہ کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے