किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنی نوعیت کا منفرد ورکشاپ : اسکولوں کے غیر تدریسی عملہ کے لیے آئیٹا بھیونڈی اور الحمراء ایجوکیشنل سوسائٹی، انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ

بھیونڈی :17؍ستمبر ( پریس ریلیز) بروز اتوار 15 ستمبر 2024 بھیونڈی ہی نہیں بلکہ ریاست اور ملک کے مختلف اسکولوں کے پروگرامس کے حوالے سے تاریخی دن ثابت ہوا۔ اساتذہ کے لیے تو اکثر و بیشتر پروگرام، کانفرنس، ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسو سی ایشن (آئیٹا) بھیونڈی اور الحمرا ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول کی مشترکہ کاوشوں سے اسکول ہذا کے وسیع ہال میں بھیونڈی کے اسکولوں کے غیر تدریسی عملہ (سپاہی، خالہ ماں، کلرک) کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت قومی ایوارڈ یافتہ مدرس اور سابق پرنسپل محترم بلال احمد علی احمد مومن صاحب نے کی۔ مقرر خصوصی کی حیثیت سے پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری صاحب نے حاضرین سے خطاب کیا۔ تقریباً 25 سے بھی زائد اسکولوں کے 130 سے بھی زائد غیر تدریسی عملہ نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ مقررین نے اسکولوں میں غیر تدریسی عملہ کی اہمیت، پابندی وقت، ذمہ داریوں کے احساس، صفائی و پاکیزگی، انداز گفتگو، آداب معاشرت اور خود کی تعلیمی ترقی کے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مقررین نے مختلف مثالوں اور ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی گفتگو سے سماں باندھ دیا۔ شرکاء کو اسکولوں کی کارکردگی میں ان کی اہمیت کا احساس دلایا۔ شرکاء نے بھی مختلف مواقعوں پر اپنی تالیوں سے مقررین کی گفتگو کی ستائش کی۔ ورکشاپ میں موجود تمام اسکولوں کے غیر تدریسی عملہ کے لیے سرٹیفکیٹ اور طعام کا نظم منتظمین کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پروگرام کے اختتام پر کئی شرکاء فرط جذبات سے اپنی نم آنکھوں سے اس بات کا اعتراف کررہے تھے کہ انھیں آج محسوس ہوا کہ وہ اسکولوں کے لیے کتنے اہم ہیں۔ منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے خاص طور پر ان کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام ٹھیک صبح گیارہ بجے طالبات کی تلاوت اور حمد سے ہوا۔ فہیم احمد عبدالباری مومن (صدر آئیٹا بھیونڈی) نے مہمانان کا تعارف اور شرکاء کا استقبال کیا۔ ہیڈ مسٹریس انصاری حسنی صاحبہ نے غرض و غایت اور مقصد سے آگاہ کیا۔ عبدالمجید انصاری (رکن آئیٹا بھیونڈی) نے شکریہ کا فریضہ ادا کیا۔ مومن منیبہ ذوالفقار (رکن آئیٹا بھیونڈی) نے پروگرام کی عمدہ نظامت کی۔ مہمانان اعزازی کے طور پرمحترم خالد انصاری (صدر الحمراء ایجوکیشنل سوسائٹی)، ڈاکٹر عطیہ خان صاحبہ (پرنسپل صلاح الدین ایوبی میموریل اردو ہائی اسکول و جونیر کالج)،محترمہ شبانہ انصاری صاحبہ (پرنسپل انصاری فرید میموریل انگلش ہائی اسکول و جونیر کالج)،محترمہ تبسم مومن صاحبہ (پرنسپل رابعہ گرلز ہائی اسکول و جونیر کالج)نے شرکت کرکے شرکاء اور منتظمین کی حوصلہ افزائی فرمائی۔پروگرام کی کامیابی میں اسکول ہذا کے شیخ عقیل احمد، اسکول ہذا کے آفس اسٹاف اور صلاح الدین ایوبی ہائی اسکول کے والنٹیئر طلبہ نے اپنا بھرپور تعاون دیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے