कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنی بیٹیوں کو سکھائیں

ازقلم: آفرین شیخ ، شولاپور

اپنی بیٹیوں کو بتائیں ؛
طلاق کے بعد زندگی ختم نہیں ہوجاتی!
اپنی بیٹیوں کو سکھائیں ؛
کوئی آپ کی ریجیکٹ کرجائے اس کا مطلب بدصورت نہیں ہوتی!
اپنی بیٹیوں کو بتائیں،
روشنی سیاہی کے آخری چشمے میں پھوٹتی ہے!
اپنی بیٹیوں کو سکھائیں ؛
اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے کسی شہزادے کی ضرورت نہیں ہوتی!

اپنی بیٹیوں کو بتائیں ؛
اس جہان کا مالک آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہے!
اپنی بیٹیوں کو بتائیں ،
مومن بڑے مقاصد کے لئے پیدا ہوتا ہے!
اس لئے تکلیف سے گزارا جاتا ہے
تاکہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکے اور اس کو استعمال کرکے
معاشرے میں غیر معمولی تبدیلی لانے کا ذریعہ بنے،
یہی وقت ہے خود کو ثابت کرنے کا
دنیا میں اپنا الگ مقام بنانے کا

اپنی بیٹیوں کو بتائیں؛
شہر مکہّ آباد کرنے کے لئے عورت کا انتخاب کیا گیا ،
کیونکہ ایک عورت ہی میں صبر یقین اور ثابت قدمی کا مادہ ہوتا ہے ،
کہ وہ آزمائش میں بھی توکل کا دامن بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ،
اپنی بیٹیوں کو بتائیں
کہ اپنے اصل پوٹینشل کو پہچانیں اور اس کے ذریعے
فلاح پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے منازل طے کریں،
صبر ،غم، تکلیف یہ تو اللّٰہ کی رحمت اور محبت کی نشانی ہے
انبیاء اکرام ایسی ہی غموں سے آزمائے گئے تھے ،
اپنی بیٹیوں کو بتائے ہر حال میں زندگی جینا کسی کہتے ہیں
اپنی بیٹیوں کو بتائے کسی کے چلے جانے سے زندگی ختم نہیں ہوتی
وقت کی گردش اور اللہ کی رحمت ہمیشہ سائے کی طرح ساتھ ہوتی ہیں ۔
آپ آواز بنے ظلم کی
آپ آواز بنے معاشرے کی
آپ پہنچان بنے خود کی
آپ پہنچان بنے اپنے ہنر کی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے