कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اٹھانوے سالہ مصری حاجی کا عمر بھر کا خواب پورا ہو گیا

مکہ مکرمہ:5؍جون:اٹھانوے سالہ احمد تمیم کا عمر بھر کا خواب تھا، حج ادا کرنا اور بیت اللہ کی زیارت – جو اب اس سال پورا ہو رہا ہے۔تمیم مصر کے دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع سوہاج گورنری کے رہائشی ہیں اور اس سال کے معمر ترین عازمین میں سے ایک ہیں۔وہ 18 مئی کو اپنے بیٹے کے ہمراہ اس مقدس سفر کا آغاز کرنے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے جو ان تمام مسلمانوں پر فرض ہے جو جسمانی اور مالی طور پر اسے ادا کرنے کے قابل ہوں۔وہ ان 13,062 مصری عازمین میں شامل ہیں جنہیں اس سال حج کی ادائیگی کے لیے سالانہ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ان کے بیٹے محمد نے عرب نیوز کو بتایا: "یہ سب میرے دوستوں کی فون کال سے شروع ہوا جنہوں نے کہا کہ حج لاٹری کھلی ہے، کیا آپ اپنے والد کے لیے درخواست نہیں دیں گے؟ تو میں نے لاٹری مشن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے مجھے بتایا، کل آخری دن ہے اور جس نے درخواست نہیں دی، وہ اب بھی دے سکتا ہے۔ اس وقت ہم نے درخواست نہیں دی تھی لیکن کال کے بعد میں نے والد کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔ اور خدا کا شکر ہے کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کا نام ریزرو لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔”انہوں نے مزید کہا: "ہر سال وہ حج یا عمرہ کرنے کی خواہش ظاہر کرتے تھے، اس بار جب انہیں معلوم ہوا کہ اتنے سالوں کے بعد ان کا نام قرعہ اندازی میں آ گیا ہے تو ان کی آنکھیں آنسوں سے لبریز ہو گئیں اور انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں یقین نہیں آیا۔”محمد نے کہا کہ ان کے والد چلنے اور سماعت میں دشواریوں کے باوجود بغیر کسی مدد کے تمام رسومات ادا کرنے پر اصرار کر رہے ہیں۔”وہ ہمیشہ کہتے ہیں، ‘یہ ایک موقع ہے کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے اور میں اس کا بھرپور تجربہ کرنا چاہتا ہوں’۔”محمد نے مزید کہا: "سوہاج میں ہر کوئی میرے والد کے لیے خوش ہے کیونکہ وہ نہ صرف معمر ترین حاجی ہیں بلکہ گورنری میں ایک انتہائی قابلِ احترام مذہبی شخص ہیں۔ اللہ ان کا حج قبول فرمائے اور ہم سب بہت خوش ہیں کہ آخر کار ان کی حج کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔”

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے