कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اِقراء اکیڈمی اور اِقراء انجمن شولاپور کے سالانہ جلسے کے موقع پر جلسہ تہنیت کا اِنعقاد

شولاپور: 2؍ستمبر ( آفرین شیخ)شولاپور کے تعلیمی، ادبی اور ثقافتی اِدارہ "اِقراء اکیڈمی شولاپور” اور اس کے زیر اِنصرام چلنے والی انجمن "اِقراء بِلا سُودی انجمنِ اِمدادِ باہمی برائے اساتذہ اور غیر تدریسی اِسٹاف شولاپور، کے سات سالہ سفر کی تکمیل کے بعد تیسرے سالانہ جلسے کا اِنعقاد مورخہ 31، اگست 2025 کو "اردو گھر شولاپور” کے ہال میں کیا گیا۔ اس جلسے میں نعیم اختر نائیکواڑی صاحب(چیرمن عباداللہ بِلا سودی سوسائٹی)، راجہ باغبان سر (معروف ڈراما نگار ، ہدایتکار ، سابق صدر مدرس اور ناظم اُردُو گھر شولاپور)، ساحر نداف سر(معروف ڈراما نگار موسیقار اور لائبریرین اُردُو گھر شولاپور) ، یہ حضرات بطور مہمانان خاص موجود تھے۔ اس جلسے کے آغاز میں تسمیہ باٹگھر نے تلاوت قران کریم کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد یوسف عالم صدیقی صاحب نے اقراء انجمن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ جب کہ شبنم باغبان صاحبہ نے گزشتہ میٹنگ کی رُوداد اور کارگزاری پیش کی۔ بعد ازآں مزمل شیخ سر نے سالانہ جمع خرچ کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر، اقراء انجمن کے جو ممبران اپنے فرائض منصبی سے سُبکدوش ہوئے، جِن ممبران کو پروموشن دیا گیا، ساتھ ہی جِن ممبران کے بچوں نے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی، ان تمام کے اعزاز میں ایک جلسہ تہنیت کا انعقاد کیا گیا۔اِس جلسے کی صدارت اقراء انجمن کے چیرمن اور اقراء اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے کی۔ اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی نعیم اختر نائیکواڑی صاحب، راجہ باغبان سر، ساحر نداف سر، یوسف عالم صدیقی صاحب (نائب صدر انجمن)، مزمل شیخ سر (خازن انجمن اور رکن اکیڈمی) ، محمد اسحاق باٹگهر سر ( خازن اقراء اور معاون معتمد انجمن)، شبنم باغبان صاحبہ(ڈائریکٹر انجمن)، شمشاد شاہ ملک صاحبہ (معتمد انجمن)، شہناز باٹگھر صاحبہ (ڈائریکٹر انجمن)، ان سب کے دستِ مبارک سے صاحبانِ اعزاز کو گلُ، اعزازات اور تحائف پیش کیے گئے۔ اس جلسے کی نظامت طارق احمد شیخ نے کی اور مُحمّد ذوالکِفل باغبان سر (ڈائریکٹر انجمن اور معتمد اقراء اکیڈمی) نے اس میں اہم رول ادا کیا۔ آخر میں شمشاد شاہ ملک صاحبہ نے شکریہ ادا کیا۔ اس جلسے میں عالیہ مہاگامی صاحبہ، جبین گیبو صاحبہ، یوسف عالم صدیقی صاحب، شبنم باغبان صاحبہ، صابرہ مجاور صاحبہ، قمر مہاگامی صاحبہ، عظیم النساءَ صوبہ دار صاحبہ، شفیق انصاری سر، متین ولسنگکر سر، ڈاکٹر مبین شیخ سر، اقبال شیخ صاحب، منظور باغبان صاحب، مظہر شاہ پورے سر، بدرالنساءَ دفعدارصاحبہ، عرفان لالکوٹ سر، اسماعیل ڈونگاؤنکر سر، جاوید چاندہ سر، عالیہ شیخ صاحبہ، رُقیہ ولسنگکر صاحبہ، انیسہ شیخ صاحبہ، سمعیہ شیخ صاحبہ، تنویر نلّامندو صاحبہ، انیسہ نعلبند صاحبہ، فرزانہ شیخ صاحبہ، نوشین کلبرگی صاحبہ، مجاہد شیخ صاحب، خضر صدیقی، شہاب الدین ماشال والے صاحب، اور معززین شریک تھے۔اِس پروگرم کو کامیاب بنانے میں رمیز خرادی صاحب، عبدالشکور شعور صاحب، محسن ماشال سر، محمود سر، ابوالحسن شیخ صاحب، محبوب صاحب، مرتضی شیخ بھائی، سُریندر کومُل، جریر مُحمّد باغبان، سفیان باغبان اور دِیگر حضرات نےکافی تعاون کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے