किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اُودگیر میں وزڈم فاؤنڈیشن کی جانب سے کریئر گائیڈنس و کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

ناندیڑ:22؍اپریل ( راست) 19 اپریل 2025 ء کو صبح 10 بجے اُودگیر شہر کے گرینڈ فنکشن ہال میں وزڈم فاؤنڈیشن کی جانب سے کریئر گائیڈنس اور کریئر کونسلنگ کا ایک اہم پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ان کے کامیاب مستقبل کے لیے صحیح رہنمائی فراہم کرنا تھا۔اس پروگرام میں ممبئی کے مشہور اور ماہر عالمی کریئر کونسلر (ایکس ایگزیکیٹیو آفیسر، میسکو) جناب احسان سید سر نے طلبہ کو مختلف کریئر آپشنز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔پروگرام میں شخصیت سازی (پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ) کے موضوع پر عبد المجید سر (ڈائریکٹر جنرل، جن سیوا کریڈٹ کو آپریٹو سوسائٹی، ایمبیسیڈر، محمد بن راشد یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، یو اے ای) نے بھی خصوصی رہنمائی فراہم کی اور اعلیٰ تعلیم و مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے مفید مشورے دیئے۔اسی طرح افتخار پٹیل سر (مائنڈ پاور ٹرینر) نے ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، دماغی قوت کو بروئے کار لاکر تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کے عملی طریقے سمجھائے۔یہ پروگرام نہایت مفید اور حوصلہ افزا رہا۔ طلبہ نے اسے ایک فائدہ مند تجربہ قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسے سیشنز کی خواہش ظاہر کی۔پروگرام کے اختتام پر طلبہ کو اپنے سوالات پوچھنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے کئی ذمہ دار افراد نے پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی ایسے سماجی فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کی ترغیب دی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے وزڈم فاؤنڈیشن کے صدر ایاز علی شیخ (آئی ٹی انجینئر)، مولانا عثمان شیخ صاحب، ڈاکٹر عزیز شیخ، مولانا نثار صاحب، حذیفہ پٹھان، ڈاکٹر رشید، عباد اکھنڈ، عرفات فاروقی، سید نعیم ہاشمی (آئی ٹی انجینئر)، اریب شیخ، عمران باغبان ، محبوب باغبان ، نثار تانبولی، فرمان شیخ، ثاقب ہاشمی، عمر منیار اور دیگر اراکین نے بھرپور محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے