किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد کے روزنامے میں ناندیڑ کے شیخ عمران کی تقرری

ناندیڑ:10؍اگست (راست) اورنگ آباد شہر سے نکلنا والا اخبار’’آج کی آواز‘‘ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اپنے ماضی اور بیباکی دونوں میں یہ ایک تابناک تاریخ رکھتا ہے۔ اس روزنامے نے ناندیڑ کی نمائندگی کیلئے ناندیڑ کے کھڑکپورہ سے تعلق رکھنے والے مدیر اعلیٰ چوتھا ستون شیخ عمـــــــران ولد شیخ محبوب صاحب کا تقرر کیا ہے ۔ اس تقرری سے نا صرف یہ کہ روزنامہ ’’آج کی آواز‘‘ اب اہلیان ناندیڑ کی دسترس میں ہوگا بلکہ ناندیڑ ضلع و اطراف کی خبریں بھی اس روزنامے میں چھپے گی بلکہ مستقل ایک ماہ سے چھپ رہی ہے۔ شیخ عمران اپنی کم عمری کے باوجود میدانِ صحافت میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ خود ’’چوتھا ستون‘‘ نامی نیوز پورٹل کے مدیر اعلیٰ بھی ہے اس کے علاوہ ہندی اخبار ’’ہمارا ایشـــــــیا ‘‘ کے ناندیڑ نمائندہ بھی ہے۔ اب مزید ترقی کرتے ہوئے انہوں نے ’’آج کی آواز‘‘اخبار میں بھی جگہ بنالی ہے۔ اس تقرری پر نوجوانانِ ناندیڑ کی جانب سے شیخ عمران کو مبارکبـــــــــاد دی گئی ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ میدان صحافت میں ایمانداری اور بےباکی کے ایسے ہی جوہر دکھاتے رہیں گے۔حق تعالیٰ آپ کو خوب خوب ترقیوں سے نوازے ،آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے