कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد تعلیمی ایکسپو میں پٹھان شریف خان کا پرتپاک استقبال

جالنہ:19؍دسمبر (راست)پیپلس اردو پرائمری اسکول پینشن پورہ جالنہ کے معاون مدرس ،اور تعلیمی و صحافتی شخصیت پٹھان شریف خان کو حال ہی میں مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کی جانب سے ان کی نمایاں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مثالی مدرس ایوارڈ(2021) سے نوازا گیاتھا ۔ اس اعزاز کے حصول پر اردو کارواں اور مائنڈس اِن موشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اورنگ آباد میں منعقدہ تعلیمی ایکسپو کے موقع پر 14 دسمبر کو ایک باوقار تہنیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایوارڈ یافتگان بالخصوص پٹھان شریف خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی مہاراشٹر راجیہ اردو اکیڈمی کے صدر حسین اختر , ڈاکٹر ارتکاز افضل ، فرید احمد خان اردو کاروواں ممبئی , ڈاکٹر مظہر فاروقی،پرسنپل مولانا آزاد کالج اورنگ ، ایڈوکیٹ فیض سید صدر اسلامک ریسرچ سنٹر ،وغیرہ معزز شخصیات نے نے شرکت فرمائی اس موقع پر اردو کارواں اور مائنڈس اِن موشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پٹھان شریف خان کو تہنیتی شیلڈ اور یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا اور ان کی تعلیمی، ادبی و صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں موجود اساتذہ، ادیبوں، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے پٹھان شریف خان کو مثالی مدرس ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے