किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد: تبلیغی جماعت کے امیر حضرت یحییٰ معین الدین صاحب کا انتقال

از :محمد شہزاد جامعی
ارسال کردہ
سیّد عبدالقدوس علی

اورنگ آباد:19؍اپریل :انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اورنگ آباد تبلیغی جماعت کے امیر، حضرت جناب یحییٰ معین الدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ آج اپنے رب حقیقی سے جا ملے۔مرحوم عرصہ دراز سے دعوت و تبلیغ کے میدان میں سرگرم، تحریک کے مخلص بزرگ، اور اصلاحِ امت کے لیے سراپا مصروف تھے۔ انہوں نے کافی وقت دین کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے، نوجوانوں کی تربیت، اور تبلیغی نظام کے استحکام میں صرف کیا۔ ان کی شخصیت انکساری، اخلاص، محبت اور درد دل کا ایک روشن چراغ تھی۔نمازِ جنازہ ان شاء اللہ بروز اتوار صبح 10 بجےجامع مسجد بڈی لائن، اورنگ آباد میں ادا کی جائے گی،اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔تمام احباب، متعلقین، رفقائے جماعت، اور اہل ایمان سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر دعاؤں میں مرحوم کو یاد رکھیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے، اور ان کے بعد آنے والوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے