किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ میں کینٹین ڈے کا شاندار انعقاد

پربھنی :26؍فروری ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) مورخہ 25فروری 2025 بروز منگل شہر پربھنی کے نہدی پیلس فنکشن ہال میں کینٹین ڈے کا شاندار اور نہایت سلیقہ مند انداز میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر شہر کی معروف شخصیت ڈاکٹر ہارون رشید تامبولی کی صدارت میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریب کا آغاز طالب علم محمد خالد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالعزیز ڈاکٹر ظفر اقبال محمد ضیاء الدین امیر خان سر و شیخ معروف سر بحیثیت مہمانان خصوصی شہ نشین پر موجود تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے اس پروگرام کو طلباء میں تجارتی رجحان و مہارت کو فروغ دینےوالا قرار دیتے ہوئے تجارت کی اہمیت و ضرورت پر تفصیلی رہنمائی کی ، وہیں لڑکیوں کے لیے پکوان کی مہارت اور اس شعبے میں ترقی کے امکانات کی معلومات فراہم کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ناصر خاں کی حسن کارکردگی ، بہترین منصوبہ بندی اور ان کے اسٹاف کی جانب سے کی گئی۔ ان تھک محنت کو خوب سراہا گیا ۔ اسٹالز کا افتتاح ڈاکٹر ہارون رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ مدرسہ ہٰذا کے ایک سو (100) طلباء و طالبات نے نہایت خوبصورتی سے اپنے اسٹالز کی سجاوٹ کی تھی ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض مدرسہ ہٰذا کی معلمات نے انجام دیے اس موقع پر سرپرستوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے