कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن کی تعلیمی سیر بیدر کے تاریخی مقامات میں

پربھنی:26؍دسمبر (بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھنی کی یادگار تعلیمی ومشاہداتی سیر 22ڈسمبر بروز اتوارکی ایک سُہانی شام انڈین اسکول آف لرننگ کے طلباء وطالبات اور معلمات کے لیے ایک یادگار شام ثابت ہوئی جس کی یادیں شاہد ہی ذہن سے محو ہو سکیں اس روز رات نو بجے یہ پُرجوش قافلہ ایک نہایت راحت بخش لگزری بس کے ذریعے اپنے ملک کی قابل قدر ورثے کو دیکھنے کے لیے چل پڑا صبح اس قافلے کی منزل جنوبی ہند کی تعلیمی کاشی یعنی شاہین اکیڈمی کا دیدار تھا شاہین اکیڈمی کے ذمہ داروں کے لیے بھی دور دراز سے آے ہوئے اِن نونہالان ملت کی آمد باعث خوشی تھی انھوں نے ان سب کو ہاتھوں ہاتھ لیااور اس ادارے کے مقاصد سے لے کر کارکردگی سے واقف کرایا شاہین اکیڈمی کے انتظامی امور کے انچارج جناب الطاف صاحب تو گویاخوشی سے پھولے نہیں سمارے تھے انھوں نے امیرقافلہ جناب ناصر خان اور تمام اسٹاف اور بچوں کو اکیڈمی کی تفصیلی معلومات فراہم کی یہاں سے یہ قافلہ اپنے دور کی عظیم تعلیمی درسگاہ مدرسہ محمود گاواں سے ہوتا ہوا بہمنی سلطنت کے فن تعمیر کے شاہ کار مقبروں کی طرف بڑھا اور اس دور کی فن تعمیر کی عظمت کو سلام کرتے ہوے اس قافلے نے بیدرکے مشہور روز گارڈن فنکشن ہال میں آرام کیا اور 23ڈسمبر کی صبح بیدر ایر فورس کے تیاروں کی اڑان کو حیرت و مسرت سے اپنی نظروں میں محفوظ کر کے یہ قافلہ بیدرکے نہایت خوبصورت قلعے کی سیر کو چلا یہاں کا میوزیم رنگین محل جیل 16 بُروج والی مسجد بڑی توپ سب نے مل کر ان مناظر کو اپنی آنکھوں اور یادوں کو اپنے دل میں قید کرتے ہوئے رات 8بجےواپسی کے لیےچل پڑے رات 2 بجے یہ تھکا تھکایا قافلہ اپنی منزل یعنی انڈین اسکول آپہنچا اس قافلے کی کامیاب منصوبہ بندی مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب ناصر خان نے کی جب کہ اس کے انتظامات نہایت خوش اسلوبی تعلیمی سیر کے انچارج محترمہ عائشہ ممتاز نے سنبھالے اور ان کا محترمہ امت المقیت، محترمہ صدف فاطمہ ،محترمہ نازیہ انجم ،محترمہ سُمییہ محترمہ عزرا، جناب تاج ہاشمی جناب شفیع فاروقی وجناب فیضان خان، جناب سُہیل و عبید خان محترمہ انجُم وغیرہ نے خوش اسلوبی سے تعاون کیا یوں ایک تاریخی اور یادگار سیر اختتام کو پہنچی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے