कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھی میں شاندار وادعیہ پروگرام کا انعقاد

پربھنی :16 فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )انڈین اسکول آف لرننگ میں آج دہم کے طلباء کےلیےایک بہترین وادعیہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔جماعت ششُم کے طالب علم محمد عُثامّہ کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغازہوا۔ سیدہ مُصفِیہ جبین جماعت ششم نےنذرانہ نعت پیش کیا ، پروگرام کی صدارت معروف ماہر اطفال ڈاکٹر ظفر اقبال نے کی جبکہ ڈاکٹر عبدالعزیز ، عبدالحمید انصاری صاحب ، کیریئر کونسلر امیرخان ، صحافی محمد ضیاء الدین بحیثیت مہمانان خصوصی ڈانس پر براجمان تھے ۔ اس موقع پر جماعت نہم کے طلباءو طالبات نےجماعت دہم کے طلباء کےتعلق سے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے ان کے اوصاف اور خوبیوں کو سراہتے ہوےان کی وداعی پر دکھ کیا جب کہ جماعت دہم کے طلباء نے اسکول سےوابستہ اپنی سنہری یادوں کو جذباتی انداز میں بیان کیا اور اپنی معلمات کی خوبیوں کوسراہتے ہوئے ان کےتئیں اظہار ممنونیت کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کی معلمات نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء کو ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کیں ۔ مہمانان خصوصی جناب محمد ضیاء الدین جناب امیرخان رکن سوسائٹی جناب عبدالحمید مدرسہ ہذا کے چیرمین جناب ڈاکٹرعبدالعزیز نے اپنے اپنے خطاب میں طلباء کو تعلیم کی اہمیت موجودہ مسابقتی دور کےتقاضے کیریئر کا انتخاب جیسےموضوعات پر تفصیلی رہنمائی کی صدر جلسہ جناب ڈاکٹر ظفر اقبال نے طلباء وطالبات کو انعامات کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ۔پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے مدرسہ ہذا کے پرنسپل جناب ناصر خان وتمام اسٹاف نے کوی کسر نہیں چھوڑی طلباء وطالبات بھی زرق برق لباس میں ملبوس تھے ۔ناصر خان صاحب کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے