किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھنی میں تقسیم انعامات پروگرام کا شاندار انعقاد

پربھنی:31؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ویلفیئر ایسوسی ایشن فارریسرجنس آف مائناریٹیز نئی دہلی کے زیرانتظام انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن پربھی میں بتاریخ 30جنوری 2025ء کو prize distribution کا پروگرام بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ عمل میں آیا۔جس کی صدارت محترمہ شاہین میڈم صدرمُعلمّہ فاران اسکول نے کی ۔ مہمانان خصوصی محترمہ ایڈوکیٹ صالحہ تبسم میڈم، محترمہ شاہین بیگم (Bsc B.ed) ، محترمہ عرشیہ خان(BA B.ed) کوئنس اسکول محترمہ ڈاکٹر نِشاط زرین زکریا ، محترمہ تبسُم بیگم مُعلمّہ سونیا گاندھی اسکول نے شرکت کی۔مہمانان کا استقبال ہائی اسکول و پرائمری کے انچارج راحیلہ میڈم وسُمیہ میڈم کے ہاتھوں پھول اور(MOMENTO) دیکرکیا گیا ۔مہمانوں کے ہاتھوں طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کی نظامت محترمہ عائشہ ممتاز و تسنیم ٹیچر نے کی ۔راحیلہ میڈم کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے