कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انڈیا اور ایشیا سطح پر اعزاز: ننھی قلمکار ابیہہ فاطمہ کا شاندار کارنامہ

پربھنی: 17 فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):پربھنی سے تعلق رکھنے والی مہاراشٹر کی ننھی مصنفہ سیدہ ابیہہ فاطمہ فیضان دانش نے علم و ادب کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قومی اور براعظمی سطح پر اپنا نام روشن کر دیا ہے۔ابیہہ فاطمہ نے سب سے پہلے India Book of Records میں کم عمر ترین مصنفہ کے طور پر اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے Asia Book of Records میں بھی بطور کم عمر مصنفہ اپنا اندراج کروا کر ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا۔نمایاں بات یہ ہے کہ ابیہہ نے محض چار سال کی عمر میں اپنی پہلی دو لسانی (اردو و انگریزی) کتاب تحریر کی۔ وہ ابھی باقاعدہ اسکول نہیں جاتیں بلکہ اپنی والدہ کی نگرانی اور رہنمائی میں گھر پر ہی تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس مقام تک پہنچی ہیں، جو ان کی غیر معمولی ذہانت اور محنت کا واضح ثبوت ہے۔تعلیمی و سماجی حلقوں نے اس کامیابی کو بے حد سراہتے ہوئے اسے اس بات کی روشن مثال قرار دیا ہے کہ اگر بچوں کو گھر سے مثبت تربیت، محبت اور درست رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ کم عمری میں بھی بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔اہلِ خانہ نے اس اعزاز کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی فطری صلاحیتوں کو بروقت پہچان کر انہیں صحیح سمت دی جائے تو وہ حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ابیہہ فاطمہ کی یہ کامیابی نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے