कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انٹر اسکول ممبرامیں دینیات علم کوئیسٹ تقریب کا شاندار و پررونق انعقاد

26 اسکولوں کے 192 طلبہ و طالبات کی شاندار شرکت ، کریسنٹ انگلش اسکول میں علم و صلاحیتوں کا مظاہرہ

ممبرا:19؍دسمبر(راست) ہر سال کی طرح امسال بھی طلبہ و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ، دینی شعور پیدا کرنے اور علمی ذوق کو فروغ دینے کی غرض اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے میسکو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے ادارے کریسنٹ انگلش ہائی سکول و جونیئر کالج ممبرا میں انٹر اسکول دینیات علم کوئیسٹ مقابلے کا شاندار اور پررونق انعقاد عمل میں آیا اس مقابلے میں ممبرا کے26 اسکولوں کے192طلباء و طالبات نے پڑے جوش و خروش سے حصہ لے کر اپنی علمی و خطیبانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔ اس تقریب کا آغاز درجہ نہم کے طلبہ ماسٹر محمد بلال سعود اور ماسٹر محمد عمر امجد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔کریسنٹ انگلش ہائی سکول و جونئیر کالج کے پرنسپل جناب وسیع اللہ خان سر نے ویلکم ایڈریس میں طلباء و طالبات سے کہا کی یہ مقابلہ محض ہار یا جیت کے لیے نہیں بلکہ یہ مقابلہ طلباء و طالبات میں چھپی ہوئ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے اور اعتماد کے ساتھ اپنی بات پیش کر نے کی صلاحیت پیدا ہو اس مقصد سے رکھا گیا ہے۔۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض جناب احتشام الاسلام سر نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیے، تقریب کی صدارت کے فرائض کی ذمہ داریاں عالی جناب احمد مکلائی صاحب چیئرمین دارالرحمت ٹرسٹ ممبرا و پروپرائٹر مکلائی ٹرسٹ ممبئی نے بحسن و خوبی انجام دی اور بطور اعزازی مہمان کے جناب مفتی عبدالقادر برکت اللہ سر شرعیہ اسکالر و اسلامک شرعیہ لاء ایکسپرٹ دارالعلوم دیوبند۔ ممبرا شرعیہ کونسل UK ۔محترمہ نجم برکت اللہ میڈم ، جناب علی قریشی سر ، بزنس مین میکسیکو (انڈین ایئر فورس) ، محترمہ رضوانہ علی قریشی صاحبہ، ڈاکٹر کمال سید صاحب ، اقبال ویرانی سر، جناب اعجاز ماپاری سر، پر وفیسرفرحان مکبا سر ۔(صدر میسکو )، جناب ادریس بھوئرہ سر۔(ایڈوائزری کمیٹی ممبرا میسکو) سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو وقار بخشا ۔ اس مسابقتی مقابلے کا غیر جانبداراور منصفانہ فیصلہ کرنے کے لیے بحیثیت منصف 18 ججوں کو ممبئی پونہ اور نئی ممبئی سے مدعو کیا گیا جن کا تعارف محترمہ غوثیہ مس نے بہت ہی مخلصانہ انداز میں حاضرین کے گوش گزار کیا ،جبکہ مہمانوں کا تعارف ناذیہ اکرم خان صاحبہ نے نہایت ادب و احترام سے پیش کیا ۔اس موقع پر مفتی عبدالقادر برکت اللہ سر نے اپنے خطاب میں دعاءیہ کلمات و مبارک باد دیتے ہوئے تمام طلبہ طالبات سے کہا کہ ایسے مقابلے طلبہ و طالبات میں تعلیمی ذوق پیدا کرنے اور انھیں بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، موصوف نے مزید کہا کہ تعلیم کی جڑیں کڑوی ہوتی ہیں لیکن پھل میٹھا ہوتا ہے اس لیے جدوجہد جتنی سخت ہوگی کامیابی اتنی پر مسرت ہوگی تعلیم کا مقصد صرف ذریعے معاش نہیں بلکہ ایک اچھا باصلاحیت انسان بنانا ہے اس لیے دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اقرا ء پڑھ یعنی تعلیم سے ہوئی ہے، اسی طرح ایک کے بعد دوسرے مہمانوں نے نو نہالان قوم اور شرکا سے شاندار خطاب کیا اس تقریب میں اطراف و اکناف سے مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کر کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرکے اس محفل کو رونق بخشی، اس مسابقتی کوئسٹ امتحان میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔اس مسابقتی مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خان علینا فردوس بنت شکیل احمد ، (الاحسان انگلش ہاءی اسکول) نے The English Elocution A complete guidance for Qur’an Mankind کے موضوع پر شاندار تقریر کرکے ممبرا کے تمام اسکولوں میں اول پوزیشن حاصل کی اور انعام کی حقدار قرار پاءی ۔اسے (First Position)سے نوازا گیا جسے حاصل کرتے ہوئے اس نے بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس طالبہ نے 2024 میں بھی وقت کی اہمیت* اس عنوان پر اول انعام حاصل کیا تھا۔دیگر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں
1 )انصاری محمد ذریان،
2)شیخانی عائشہ بنت عبدالمتین ،
3) قریشی حسنین حبیب ،
4 )شیخ عائشہ احمد بلال
5 ) شاہ عفیف وقار ، شیخ محمد احد عمران ،
6) کھتری زنیرا رضوان،
7) انصاری صاءمہ نثار احمد ،
8 )صدیقی عبدالعلی عبدالباسط،
9 )پٹھان شفا مظہر خان شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر پروفیسر فرحان مکباصاحب۔صدر میسکو۔ نے آئیے ہوئے مہمانوں کا دل کی عمیق گہرائیوں سے اظہار تشکر پیش کیا اور دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے