कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انٹر اسکول سائنس نمائش مقابلہ میں سونیا گاندھی اردو پرائمری اسکول کو پہلا ترغیبی انعام

پربھنی :یکم؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) کاسموپولیٹن ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور ضلع پریشد، پربھنی کے اشتراک سے 26 اور27 دسمبر 2025کو منعقدہ ‘انٹر اسکول سائنس نمائش مقابلہ 2025’ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس مقابلے میں پربھنی کے سونیا گاندھی اردو پرائمری اسکول نے ‘پہلا ترغیبی انعام’ (First Consolation Prize) حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
اسکول کو یہ انعام "انٹیگریٹڈ فارمنگ سسٹم” (مربوط زراعتی نظام) کے سائنس پروجیکٹ کے لیے دیا گیا۔ اسکول کے طلباء شیخ عبدالملک، شیخ حذیف، محمد سفیان اور شیخ فرحان نے اس پروجیکٹ کو نہایت مہارت اور تخلیقی انداز میں پیش کیا۔ اس پروجیکٹ میں زراعت سے متعلق جدید اور عملی تصورات کو مؤثر طریقے سے دکھایا گیا تھا۔
اس پروجیکٹ کی تیاری میں رہنما معلمہ سلمیٰ بیگم شیخ جانی کی گرانقدر رہنمائی حاصل رہی۔ ہیڈ ماسٹر شیخ جاوید سلیم باغوان اور اسکول سربراہ نصرت بیگم کی قیادت اور ان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی کی بدولت طلباء نے یہ کامیابی حاصل کی۔
اس شاندار کامیابی کے لیے سید حنیف سر، محمد توصیف سر، خواجہ وسیم سر، ندیم اکرم سر، اور اسکول کے تمام اساتذہ و ملازمین کی جانب سے کی گئی سخت محنت کی ہر سطح پر ستائش کی جا رہی ہے۔ ججوں نے طلبہ کی سائنسی مہارت اور ان کے پیش کرنے کے انداز کی خصوصی تعریف کی۔ اس کامیابی سے طلباء میں سائنس اور تحقیق کے تئیں مزید دلچسپی اور جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔
اس کامیابی پر ادارے کے سکریٹری محمد غوث باغبان صاحب، صدر محترمہ ناظمہ بیگم اور جوائنٹ سکریٹری فَرَح ناز نے طلباء اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہےاور انھیں انعامات سے نوازا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے