कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انسپکشن

از قلم عارف محمد خان

اسکول میں پچھلے چند روز سے بڑی گہما گہمی تھی۔ہر شخص اپنے اپنے کام میں دیگر دنوں کے مقابلے بہت زیادہ مصروف نظر آرہا تھا۔اور کیوں نا ہوتا؟ اسکول کا اعلی تعلیمی افسران کے ذریعے انسپکشن جو ہونے والا تھا۔اس کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری تھیں۔الماریوں سے فائل اور رجسٹر نکال کر رکھتے ہوئے پیون شرابور ہوگیا ۔کچھ اساتذہ کی پریشانی دیکھتے ہی بن رہی تھی تو چند بالکل مطمئن نظر آرہے تھے۔پھر وہ دن بھی آگیا جب محکمہ تعلیم کے افسران اسکول میں وارد ہوگئے۔آفس میں ان کی بڑی خاطر تواضع کی گئی۔تھوڑی دیر کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک صاحب نے فائل پر رکھا لفافہ بیگ کے حوالے کیا اور اپنے ساتھی سے مخاطب ہوا ۔یار آج تمہاری بھابھی کی آئے فون موبائل کی فرمائش پوری ہوجائے گی۔اور سب پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ باہر نکل گئے۔نو منتخب ٹیچر نےپاس کھڑے سینئر ٹیچر سے پوچھا۔” سر کیا انسپکشن ہوگیا”؟ اسے یوں لگا جیسے وہاں رکھے ہوئے فائل اور رجسٹر سب کومنہ چڑا رہے ہو۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے