कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کی طالبات کی شاندار کامیابی

عمرہ ٹکٹ سمیت متعدد انعامات حاصل

کھام گاؤں، 7اکتوبر(راست)ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار اور جمعیت علماء ہند لونار،ضلع بلڈانہ کے زیر اہتمام ضلع سطحی سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ نہایت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس عظیم الشان مقابلے کا مقصد طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول ﷺ کو جاننے، سمجھنے اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنے کا جذبہ بیدار کرنا تھا۔اس سال ضلع کے مختلف تعلقوں کے 13,000 طلبہ و طالبات نے اس علمی و دینی مقابلے میں شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے سیکڑوں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا، جن میں سے منتخب 800 طلبہ کو دوسرے مرحلے کے لیے لونار بلایا گیا۔دوسرے مرحلے میں طلبہ کے درمیان نہایت سخت، سنجیدہ اور پرجوش مقابلہ ہوا۔ نتائج کے اعلان کے موقع پر کامیاب طلبہ کو پرکشش انعامات کے ساتھ 7 طلبہ کے لیے عمرہ ٹور ٹکٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔الحمدللہ! انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کی ہونہار طالبہ عمارہ تبسم شیخ فاروق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا انعام (عمرہ ٹکٹ) حاصل کیا۔اسی ادارے کی دیگر طالبات میں ترنم سید ہارون نے دوسرا انعام (فریج) اور جمیلہ کشف اظہارالحق نے تیسرا انعام (واشنگ مشین) حاصل کیا۔مزید برآں، 46 طلبہ کو ان کے سیریل نمبر کے مطابق 1000 روپے نقد انعام، کتابیں اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔پروگرام کا اختتام نہایت پُرمسرت، منظم اور روح پرور ماحول میں ہوا۔ اس موقع پر پانچ ہزار سے زائد طلبہ، اساتذہ، والدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا محمد حذیفہ وستانوی (جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم، اکل کووا) تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں مولانا انوارالحق صاحب، ڈاکٹر شیخ ساجد، ایڈوکیٹ عابد حسین، مولانا شریف خان بلڈھانہ اور مولانا نصراللہ خان رحمانی شامل تھے۔ علمائے کرام نے اپنی تقاریر میں رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کی آمد کا مقصد "انسانوں کو اللہ کی بندگی کی طرف بلانا، اخلاق و کردار کی اصلاح، عدل و انصاف کا قیام، امن و محبت اور رحمت کا پیغام عام کرنا تھا، تاکہ انسانیت کو جہالت و گمراہی سے نجات ملے اور ایک صالح معاشرہ تشکیل پائے”۔پروگرام کے چیف کنڈکٹر ڈاکٹر فیروز خان (پرنسپل، ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار) تھے، جن کی نگرانی میں پورا پروگرام نہایت نظم و ضبط کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوا۔دوسرے دن کیمپس کی جانب سے، طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر انجمن مفید الاسلام سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر وقارالحق خان، پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل محمد عمیر خان، سپروائزر شکیل احمد، برانچ انچارج شازیہ پروین، کلچرل کمیٹی کنوینر فضیل ارشد خان اور اساتذہ عارف زبیر انصاری، خبیب تابش، ابراہیم قریشی، سلیم مرزا، سید جلیس، احراراللہ خان، اسلم خان، نجیب الرحمن خان، سہیل فرقان ، انس نبیل، ذاہد رضا، عبدالعظیم ، افضل حسین ، صالحہ انجم، جویریہ خانم اور رقیہ صالحہ شیخ کے علاوہ دیگر اساتذہ نے مبارکبادی کے ساتھ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ شہرِ کھام گاؤں کے لیے بھی باعثِ فخر و افتخار قرار دی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے