कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے طلبہ ضلعی سطح کے بعد ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں پہنچے

کھام گاؤں :3؍اکتوبر(راست):انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کھام گاؤں کے ہونہار طلبہ نے ضلع سطحی کشتی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی ہے۔مہیکر شہر میں 29 ستمبر 2025 کو ضلع اسپورٹس اسکول کے تحت کشتی کا ضلع سطحی مقابلہ منعقد ہوا، جس میں انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طلبہ نے مختلف وزن گروپوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
38 کلوگرام میں دسویں جماعت کے طالب علم حفظان خان جاوید خان نے گولڈ میڈل جیتا۔
41 کلوگرام میں بارہویں جماعت (آرٹس) کے نثار احمد شیخ گنی نے سلور میڈل حاصل کیا۔
57 کلوگرام میں بارہویں جماعت (آرٹس) کے محمد امان شیخ احمد نے سلور میڈل جیتا۔
125 کلوگرام میں بارہویں جماعت (آرٹس) کے آفتاب شیخ الطاف نے بھی سلور میڈل اپنے نام کیا۔
الحمدللہ! تمام طلبہ نے ضلعی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس موقع پر انجمن مفیدالاسلام سوسائٹی کھام گاؤں کے صدر ڈاکٹر وقارالحق خان، پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل محمد عمیر خان، سپروائزر شکیل احمد، کھیل کے انچارج سید سہیل احمد، ناصر انصاری اور دیگر اساتذہ نجیب الرحمن خان ،فضیل ارشد خان، خبیب تابش، ظہیر اللہ خان ،زاہد رضا، ساجد احمد، اسلم خان نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے