कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کا کامیاب اختتام

تعلیم، کھیل اور کردار سازی کا حسین امتزاج — طلبہ میں جوش، نظم و ضبط اور ہمہ جہت صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ

کھام گاؤں: 24 دسمبر (راست)اسلام ایک متوازن دین ہے جو انسان کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما پر یکساں زور دیتا ہے۔ اسی توازن کی عملی تصویر طلبہ کی زندگی میں کھیلوں کی صورت میں نظر آتی ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ نظم و ضبط، اخلاقی تربیت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں کھیل اور جسمانی سرگرمی کی واضح حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ احادیثِ نبوی ﷺ اس بات کی شاہد ہیں کہ صحت مند تفریح اور کھیل جائز اور پسندیدہ عمل ہیں، جبکہ جدید سائنس بھی اس حقیقت کی تائید کرتی ہے کہ کھیل ذہنی دباؤ کم کرنے، توجہ بڑھانے اور مثبت سوچ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہی اصولوں اور قومی تعلیمی پالیسی (NEP) کے تقاضوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے، ایک صدی مکمل کر چکے شہر کے معروف تعلیمی ادارے انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں میں سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کا شاندار، منظم اور کامیاب انعقاد عمل میں آیا، جس کا اختتام نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ہوا۔ان مقابلوں کا آغاز ادارہ کے صدر ڈاکٹر وقار الحق خان کی نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ تینوں دن ادارہ کی اتھارٹیز پرنسپل احفاظ الحق خان، وائس پرنسپل عمیر محمد خان اور سپروائزر شکیل احمد نے باضابطہ طور پر مقابلوں کا آغاز کیا۔ پانچویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے ان مقابلوں میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ادارہ کے وسیع و عریض میدان میں اساتذہ کرام کی نگرانی میں مختلف کھیلوں کے مقابلے نہایت منظم اور منصوبہ بند انداز میں منعقد ہوئے۔ ہر ایونٹ میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسٹیج پر بلا کر میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اساتذہ کی جانب سے نقد انعامات اور اسپورٹس کٹس بھی دی گئیں۔
تیسرے دن فائنلز اور تخلیقی صلاحیتوں کا نمایاں مظاہرہ:
تیسرے دن تمام مقابلوں کے فائنلز منعقد ہوئے، جنہوں نے اسپورٹس ایونٹ کو عروج پر پہنچا دیا۔
طلباء کے فائنل مقابلے:
فائنل کشتی، فائنل 100 میٹر دوڑ
فائنل کرکٹ،۔
طالبات کے فائنل مقابلے:
فائنل لیموں چمچ دوڑ
فائنل اِن آؤٹ (فرنٹ بیک)
فائنل کینڈل مقابلہ، فائنل ڈش مقابلہ
فائنل میوزیکل چیئر، فائنل کرکٹ
اسی دن طالبات میں گھریلو نظم و نسق مع طعام اور تخلیقی صلاحیت پیدا کرنے کے مقصد سے ڈش مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں جونیئر کالج کی طالبات نے بریانی اورایک سویٹس نہایت خوبصورت انداز میں تیار کر کے پیش کیے، ان کی ڈیکوریشن اور تیاری کا مکمل طریقہ بھی بیان کیا، جسے ججیس و حاضرین نے بے حد سراہا۔
تین دن، تین یادگار مراحل:
پہلا دن: کھیلوں کے تئیں شاندار آغاز اور طلبہ کا بے مثال جوش۔
دوسرا دن: توانائی، مسابقت اور خصوصی مہمان کی شرکت۔
تیسرا دن: فائنلز اور ہمہ جہت صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ
ان مقابلوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ادارہ نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیل، تخلیقی صلاحیت اور عملی زندگی کی تربیت میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔
سہ روزہ اسپورٹس مقابلوں کی کامیابی میں جسمانی تعلیم کے معلمین شکیل احمد، ناصر انصاری، سید سہیل اور اسپورٹس کمیٹی کے اراکین عارف زبیر انصاری، ذاہد رضا، اسلم پرویز، جاوید خان، سید جلیس، ظہیر اللہ خان، عمیر احمد، جنید اللہ خان کی عرق ریز محنت، مائیکرو پلاننگ اور جذبۂ خدمت قابلِ ستائش رہی۔
طلبہ، والدین اور سماجی حلقوں نے ان سرگرمیوں کو بے حد سراہا۔ ادارہ کے سبکدوش اساتذہ خالد عباد اللہ سر، صدیق سر اور رفیق سر کی شرکت نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا۔
اسپورٹس کے کامیاب اختتام پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا گیا کہ اسی کی مدد و نصرت سے تمام مقابلے بحسن و خوبی انجام پائے۔ بعد ازاں ادارہ کی انتظامیہ، صدر، اتھارٹیز، تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔یہ شکریہ اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے پیش کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے