कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ کے نقشے میں کینیڈا شامل، ٹرمپ نے تصاویر شیئر کردیں

واشنگٹن :12؍جنوری:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نقشے میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس لکھا ہوا ہے۔ ٹرمپ نے ایک اور نقشے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں امریکا اور کینیڈا کو ایک ملک دکھایا گیا ہے اور اس پورے نقشے پر امریکا کا جھنڈا بنا ہوا ہے، اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ٹرمپ نے او کینیڈا بھی لکھا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہا کہ اگر ایک مرتبہ اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور کینیڈا ایک ساتھ اچھے لگیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکہ میں ضم نہیں ہوگا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے