कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ کی صورتحال پوری دنیا کیلئے عبرت : واصف واعظی

لکھنو، 14 جنوری: خانقاہ عالیہ وارثیہ حسنیہ لکھنؤ کے سجادہ نشین سید شاہ واصف حسن واعظی نے امریکہ میں موجودہ تباہی کے پیش نظر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ بہادر نے نہ صرف پوری دنیا میں ظلم کے پہاڑ توڑے بلکہ فلسطینی مظلوموں پر اسرائیل کے ذریعہ ظلم کی ساری حدیں پار کر دیں۔ امریکہ نے فلسطین میں جاری تباہ کاری کیلئے اسرائیل کو نہ صرف مالی تعاون فراہم کیا بلکہ دنیا بھر میں اسرائیل کے مظالم کو جائز قرار دیا۔ امریکہ کی تباہی اس کے ظلم وستم کا نتیجہ ہے اور فلسطینی مظلوموں کی بد دعاؤں کا اثر ہے۔انہوں نے مزید کہا یہ بات روایات اور معاشرتی تجربات دونوں میں دیکھی گئی ہے کہ مظلوم کی بددعا کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے۔ اسلام میں بھی مظلوم کی بد دعا کو خاص اہمیت دی گئی ہے، کیونکہ یہ براہ راست اللہ تعالیٰ کے حضور پہنچتی ہے۔ امریکہ نے جو مظالم ڈھائیں ہیں۔ اس کی گرفت اللہ نے کی ہے۔ جس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ظلم کے ساتھ وقتی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے، لیکن یہ دیر پا نہیں ہوتی۔ لہذا امریکہ کے ان حالات سے دیگر اقوام و ملل جو معاشی اور فوجی طاقت پر مستحکم ہیں اور وہ اس تکبر میں مبتلا ہیں کہ وہ جو چاہیں گے کرتے رہیں گے، ایسا ناممکن ہے۔ اوپر والے کی پکڑ یقینی ہے اور یہی امریکہ بہادر کے ساتھ ہوا ہے کہ اس کا سپر پاور کا نعرہ بھکاری کے مانند ہو گیا ہے جو پوری دنیا سے پانی مانگ رہا ہے، اور اپنے ہتھیار بھی غریب ممالک کو فروخت کر کے پیسے کما رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے