किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ کی جانب سے ویٹو پر چین کا شدید مایوسی کا اظہار

بیجنگ:21؍فروری:چین نے اقوام متحدہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے لائی جانے والی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔خبر وں کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ معاملے کو سیز فائر کی طرف بڑھایا جائے کیونکہ یہ کونسل کی ذمہ داری ہے جس سے یہ پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔امریکہ نے منگل کو تیسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا تھا جس سے انسانی بنیادوں پر سیز فائر کے مطالبے کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ الجزائر کی طرف پیش کی گئی قراردار کا مسودہ امریکہ، مصر، اسرائیل اور قطر کے درمیان ہونے والی حساس بات چیت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، جو کہ لڑائی میں وقفے اور مغویوں کی رہائی کے مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے ژانگ جون کا کہنا ہے کہ چین امریکہ کے ویٹو پر عدم اطمینان اور شدید مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔ژانگ جون کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے ویٹو سے غلط پیغام گیا ہے جس سے غزہ میں صورت حال مزید خطرات کی طرف بڑھے گی۔ غزہ میں جنگ بندی پر اعتراض وہاں خون بہانے کی اجازت دینے کے سوا کچھ اور نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازعات کے پھیلا سے مشرق وسطی کا خطہ غیر مستحکم ہو رہا ہے اور وسیع جنگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق غزہ میں جنگ کے شعلوں کو بجھا کر ہی دنیا پورے خطے کو لپیٹ میں آنے سے روک سکتی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے