किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکہ نے غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دیں

واشنگٹن :28؍مئی:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طلبا کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکانٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔امریکی وزارت خارجہ نے العربیہ اور الحدث کو تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ روبیو کا حکم ہے کہ طلبا کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک مخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبا اور تعلیمی تبادلے کے نئے ویزا کے لیے کسی بھی قسم کی نئی اپائنٹمنٹ یا تاریخ نہ دیں، جب تک کہ نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔خبروںکے مطابق دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ” سوشل میڈیا اکانٹس کی لازمی جانچ میں متوقع وسعت کے پیش نظر، قونصل خانوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تا حکم ثانی تعلیمی یا ثقافتی تبادلے سے متعلق ویزا کے لیے کسی بھی نئی اپائنٹمنٹ کا اضافہ نہ کریں”۔دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کن باتوں یا سرگرمیوں کو جانچ کا معیار بنایا جائے گا، تاہم اس میں بعض ایسے انتظامی احکامات کا حوالہ ضرور دیا گیا ہے جن کا تعلق "دہشت گردی” اور "یہود دشمنی” کے انسداد سے ہے۔دوسری جانب امریکی ویب سائٹ "پولیٹیکو” نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے متعدد ملازمین نے غیر رسمی گفتگو میں ان ہدایات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے بقول ہدایات مبہم ہیں اور یہ بات واضح نہیں کہ آیا سوشل میڈیا پر محض فلسطینی پرچم کی تصویر پوسٹ کرنے جیسا عمل بھی کسی طالب علم کے لیے سکیورٹی جانچ کا باعث بن سکتا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی حکومت نے طلبا کے سوشل میڈیا اکانٹس کی جانچ سے متعلق کچھ اقدامات متعارف کرائے تھے، تاہم وہ مخصوص طور پر ان طلبا پر لاگو ہوتے تھے جو غزہ پر جاری جنگ کے تناظر میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک ہوئے تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے