कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراوتی ڈیویژن ABUSS کے صدر عمیر محمد خان نے بلڈھانہ ، تعلقہ سطح کے کارکنان کا کیا اعلان

ملکاپور:17/ نومبر ( محمد احسان) موصولہ اطلاع کے مطابق امراوتی ڈیویژن کے تحت اکھیل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ ضلع بلڈھانہ کے تعلقہ کارکنان سازی نشست آج 16 نومبر 2025 کو کھام گاؤں شہر میں زیر صدرات عمیر محمد خان دوپہر 1 سے 3 بجے کے درمیان منعقد کی گئی، جس میں ڈیویژن و ضلع سطح کے عہدیداران، تعلقہ صدور، اساتذہ اور تنظیمی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نشست کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جسے اسلم پرویز خان ( معاون مدرس انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج، کھام گاؤں) کے فرزند نے شیریں آواز میں پیش کی، بعد از پروگرام کے ناظم افضل حسین (لیکچرر، انجمن جونیئر کالج ،کھام گاؤں) نے افتتاحی کلمات پیش کیۓ اور امراوتی ڈیویژن صدر عمیر محمد خان، ضلع سنگھٹک اسلم خان (لیکچرر انجمن جونیئر کالج، کھام گاؤں) ، ڈون گاؤں تعلقہ صدر و مثالی معلم ایوارڈ یافتہ سرور خان ( لیکچرر فخر الدین علی احمد جونیئر کالج ، ڈون گاؤں) اور سابق لیکچرر و صحافی فاروق کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں کھلے مباحثے کا سلسلہ شروع ہوا شرکاء نے اپنا تعارف پیش کیا اور تنظیمی ڈھانچے، سال 2025–26 کے لیے ممبر سازی حکمت عملی، ضلع، تعلقہ اور ادارہ جاتی سطح کے ٹارگٹیس، ممبرشپ فارم کے طریقۂ کار اور آئندہ ورک پلان پر مفصل گفتگو کی۔ دوران اجلاس اساتذہ نے تنظیم کی مضبوطی اور فروغ کے لیے اپنی قیمتی، عملی اور موثر تجاویز بھی پیش کیں جنہیں اتفاقِ رائے سے قبول کیا گیا۔ مشاورت کے بعد مختلف تعلقہ جات کے نئے عہدیداران کی باقاعدہ نامزدگی عمل میں آئی، جن میں کھام گاؤں تعلقہ کے صدر کے طور پر ظہیر اللہ خان ( معاون مدرس انجمن ہائی اسکول و جونیئر کالج ، کھام گاؤں) ، نائب صدر کے طور پر ڈاکٹر شبیر صاحب (ضلع پریشد ہائی اسکول، پی راجہ) اور ناندورہ تعلقہ کے صدر کے طور پر مدثر سر (لیکچرر، حنیفیہ جونیئر کالج ،وڈنیر ) شامل تھے۔ نامزد عہدیداران کا بھی گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر امراوتی ڈیویژن صدر عمیر محمد خان (سابق مینٹر برٹش کونسل و ماہر تعلیم ) نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کا تعارف، مقاصد، موجودہ ضروریات اور آئندہ وژن پر روشنی ڈالی۔ جس میں انہوں نے اساتذہ پر غیر ضروری آن لائن بوجھ میں کمی، فری میڈیکل چپ کارڈ کی فراہمی، گیارہویں جماعت کے طلبہ کامفت داخلہ، آن لائن حاضری سسٹم کے خاتمے، معیار تعلیم میں بہتری، اردو زبان کے فروغ، اور پرانی پنشن اسکیم کی بحالی جیسے اہم نکات پر زور دیا۔ اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وقت کی ضرورت یہی ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی نمائندگی کو مضبوط بنائیں تاکہ ان کے مسائل مؤثر طور پر حکومت تک پہنچ سکیں اور انہیں حل کیا جا سکے۔
محمد عرفان سر، عمران سر، اسلم پرویز سر، نجییب سر ،زاہد سر، لیکچرر عمران سر وڈنیر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے خوب کوششیں کیں. پروگرام کا اختتام صدر محترم کی اجازت سے عمل میں آیا، بعدازاں تمام شرکاء کے لیے طعام کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے مختلف حصوں سے شریک بڑی تعداد نے تنظیم کے ساتھ وابستگی کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں سرگرم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے