कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امراوتی ، ڈاکڑ پنجاب راؤ دیشمکھ کالج آف لاء میں ایڈوکیٹ پرویز خان کا جامع گیسٹ لیکچر

ملکاپور:26/ ستمبر ( محمد احسان سر ) شری شیواجی ایجوکیشن سوسائٹی امراوتی کے زیر انضرام ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ کالج آف لاء میں لاء فیکلٹی ( Law faculty ) فائنل ایئرکے طلبہ کے لئے ” دفاعی طرف سے بحث: وکلاء کے نقطہ نظر Arguing the Defence side lawyers perspectives اس موضوع پر بصیرت انگیز گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ امراوتی کے نامور مشہور و معروف وکیل ایڈوکیٹ پرویز خان ( کرائم سائیڈ اسپیشلسٹ ) الحمدللہ جنھیں کم عمر میں کامیابی کے ساتھ بڑے بڑے سنگین و پیچیدہ مقدمات لڑنے کا اعزاز حاصل ہوا جس میں آپ نے خود امراوتی ڈویژن میں 23 – 2022 مکوکا کیس Macoca Case بھی لڑا اور ماشاءاللہ کامیابی حاصل کی یہ کامیابی آپ کے نام سے درج ہے. کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ورشا این دیشمکھ ، راجیش پاٹل سر ، نند کشور رام ٹیکے سر ، پرنئےمالویہ سر ،چیتنیا گھوگے سر نے ایڈوکیٹ پرویز خان کا پرتپاک استقبال کیا اور پرنسپل میڈم نے اپنے خطبۂ استقبالیہ میں کہا کہ واقعی آج ہمارے کالج اور طلبہ کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ ایڈوکیٹ پرویز خان نے ہماری دعوت قبول کر کالج کو اپنا قمیتی وقت دیا. ایڈوکیٹ پرویز خان نے فائنل ایئر بیچ کے لئے جامع و مؤثر لیکچر پیش کیا ساتھ ہی پرنسپل ڈاکٹر ورشا این دیشمکھ اور پی ڈی سی ایل ( PDCL ) کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھے دفاعی پہلو: وکلاء کے نقطہ نظر اس موضوع پر بحیثیت ایک گیسٹ لیکچر دینے کے لئے مدعو کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے