कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امباجوگائی میں وکیل پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

مسلم ایڈوکیٹ فورم کی جانب سے سخت کارروائی کا مطالبہ

ناندیڑ:28؍مارچ (نمائندہ اعتبار) امباجوگائی شہر میں سماجی خدمات انجام دینے والے اور پیشہ سے وکیل ایڈوکیٹ اسماعیل گولی پر مبینہ طور پر 30 تا 35 سکیورٹی گارڈس کی جانب سے کیے گئے وحشیانہ حملہ کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں ناندیڑ ضلع و سیشن عدالت کے مسلم ایڈوکیٹ فورم نے مہاراشٹر کے گورنر کو ایک باضابطہ عرضداشت پیش کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عرضداشت میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سوامی رامانند تیرتھ دیہی سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال، امباجوگائی میں ایک رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈس نے زد و کوب کر کے حراست میں رکھا تھا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایڈوکیٹ اسماعیل گولی وہاں پہنچے اور سکیورٹی اہلکاروں سے بازپرس کی۔اسی دوران وہاں موجود تقریباً 30 تا 35 سکیورٹی گارڈس نے ان کا گھیراؤ کر لیا اور شدید مارپیٹ کرتے ہوئے انہیں لاتوں، گھونسوں اور مبینہ طور پر ہتھیاروں سے زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع اسپتال کے ڈین کو بھی دی گئی، لیکن الزام ہے کہ انہوں نے ایڈوکیٹ گولی کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے سکیورٹی گارڈس کا ساتھ دیا اور زخمی حالت میں وہیں چھوڑ دیا۔واقعہ کے بعد شہر کے لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا اور بڑی تعداد میں شہری موقع پر جمع ہو کر دھرنا احتجاج کیا۔ تاہم متاثرہ وکیل پر ہوئے اس سنگین حملہ کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس کارروائی نہ کیے جانے پر شدید ناراضگی ظاہر کی جا رہی ہے۔مسلم ایڈوکیٹ فورم کے ذمہ داران نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں خدمات انجام دینے والی پرائیویٹ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے اور حملہ میں ملوث تمام سکیورٹی گارڈس کے خلاف بی این ایس کی دفعات 109 اور 3(5) سمیت دیگر مناسب دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔اس کے علاوہ مہاراشٹر حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست بھر کے وکلاء کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مناسب تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔اس مطالبہ پر دستخط کرنے والوں میں مسلم ایڈوکیٹ فورم کے سرپرست ایڈوکیٹ ایم۔ زیڈ۔ صدیقی، صدر ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، نائب صدور ایڈوکیٹ محمد شاہد، ایڈوکیٹ سید ساجد، ایڈوکیٹ واحد احمد، خازن ایڈوکیٹ جاوید خان اور خاتون نمائندہ ایڈوکیٹ لبنیٰ فرحین و دیگر وکلاء شامل ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے