कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الیکشن کمیشن نے کیامہاراشٹرڈی جی پی رشمی شکلا کا تبادلہ

ناگپور: 4 نومبر:مہاراشٹر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس سب کے درمیان الیکشن کمیشن نے پیر کو ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) رشمی شکلا کا تبادلہ کر دیا ہے، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ریاست میں 20 نومبر کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے رشمی شکلا کے خلاف تین بار الیکشن کمیشن میں شکایت کی تھی جس کے بعد کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ الیکشن کمیشن کی اس کارروائی کے بعد نانا پٹولے کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور یہ سوال بھی اٹھایا کہ مہاراشٹر کے ڈی جی پی کو تبدیل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا؟ نانا پٹولے نے الزام لگایا کہ رشمی شکلا آئی پی ایس آفیسر ہونے کے باوجود بی جے پی کی حمایت میں کام کر رہی ہیں اور اپوزیشن لیڈروں کے فون ٹیپ کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی شکایات کے باوجود کمیشن نے کارروائی کرنے میں تاخیر کی جو کہ تشویشناک بات ہے۔ اپوزیشن پہلے ہی رشمی شکلا کے کردار پر سوال اٹھا چکی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 1988 بیچ کی آئی پی ایس آفیسر رشمی شکلا ریاست کی پہلی خاتون ڈی جی پی بنی تھیں۔ انہیں اس سال 4 جنوری کو ڈی جی پی مقرر کیا گیا تھا۔ ڈی جی پی بننے سے پہلے، وہ سنٹرل ڈیپوٹیشن پر سشاستر سیما بال (یاس ایس بی) میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داری سنبھال رہی تھیں۔ وہ جون کے مہینے میں ریٹائر ہو رہی تھیں لیکن حکومت نے انہیں توسیع دے دی۔ رشمی شکلا کا نام مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے لیڈروں کے فون ٹیپ کرنے کے معاملے میں گھسیٹا گیا تھا، حالانکہ انہیں اس معاملے میں کلین چٹ مل گئی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے