कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الہدیٰ پبلک اسکول ناندیڑمیں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

  • ناندیڑ:27؍جنوری(راست) رفاعی بہو اُدیشیہ سیوا بھاوی سنستھا، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارہ الہدیٰ پبلک اسکول ناندیڑمیں یوم جمہوریہ کا جشن نہایت جوش و خروش، ملی جذبے اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اسکول کے احاطے کو رنگ برنگے غباروں، جھنڈیوں اور ترنگے پرچم سے سجایا گیا۔اس موقع پر مولانا سید انس قاسمی ( امام و خطیب مسجد سلمان فارسیؓ) کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔پرچم کشائی کے بعد اسکول کے تمام طلبہ اور اساتذہ نے جھنڈے کو سلامی پیش کی۔اس کے بعد بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔اسی کے ساتھ یہ تقریب خوشگوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچی۔اس موقع پر ادارہ کے صدر محمد حنیف صاحب، سیکریٹری محمد عارف شیخ سر، ٹریزر پروین بیگم اور اسکول کا جملہ اسٹاف موجود تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے