कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الکریم ہائی اسکول کے طالب علم سید وقار اللہ حسینی کے حفظِ قرآن پر خوشی و مسرت کا سماں

پربھنی :17؍فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے الکریم ہائی اسکول کے دہم جماعت کے نہایت باصلاحیت اور ہونہار طالب علم سید وقار اللہ حسینی ابنِ سید انور اللہ حسینی کو قرآنِ مجید حفظ مکمل کرنے کی عظیم سعادت حاصل ہوئی۔ بروز اتوار 15 فروری، تعلقہ کلم، ضلع عثمان آباد میں ایک پروقار تقریبِ دستار بندی منعقد ہوئی، جہاں انہیں باضابطہ سند سے نوازا گیا۔ اس بابرکت موقع نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی فضا قائم کر دی۔سید وقار اللہ حسینی شہر پربھنی کی معروف و بزرگ شخصیت سید صابر موذن کے پوتے ہیں، جس سے اس کامیابی کی خوشی اور بھی دوبالا ہو گئی۔یہ اعزاز طالب علم کے لیے ایک سنگِ میل اور ادارے کے لیے باعثِ صد افتخار ہے۔ الکریم ہائی اسکول میں اس کامیابی پر خصوصی مسرت کا اظہار کیا گیا۔ اساتذۂ کرام اور طلبہ نے اسے دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کی عملی مثال قرار دیا۔حافظ قرآن کی حوصلہ افزائی کیلئے اسکول میں خصوصی نشست منعقد کی گئی، جس میں صدر مدرس الحاج عبدالرزاق صدیقی سر نے حافظِ قرآن کی شاندار کامیابی پر انہیں انعامات سے نوازا۔ جملہ اسٹاف کی جانب سے گل پوشی کی گئی اور قیمتی تحائف پیش کر کے دلی مبارکباد دی گئی۔ اپنے پراثر خطاب میں صدر مدرس عبدالرزاق سر نے قرآنِ مجید کی عظمت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ قرآنِ کریم انسان کی دنیا و آخرت دونوں سنوار دیتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ اپنی تعلیمی زندگی میں قرآنِ پاک کو رہنما بنائیں اور علم کے ساتھ عمل کو بھی اپنائیں۔آخر میں حافظ سید وقار اللہ حسینی نے اپنے اساتذۂ کرام، والدین اور ادارے کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب نہایت روحانی اور پُروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔اللہ تعالیٰ اس سعادت کو قبول فرمائے، حافظِ قرآن کو قرآن کا سچا خادم بنائے اور ادارے کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے