कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الند میں z پاور جم کا اعجاز احمد زیردی کے ہاتھوں شاندار افتتاح

الند شریف:22 فروری :(ای۔میل) واجد اختر صدیقی کی اطلاع کے بہ موجب شہریان الند کے لیے ماہ رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں قلب شہر میں عصری سہولیات سے آراستہ Z پاور جم کا آج شب شاندار افتتاح اعجاز احمد زیردی معروف بزنیس مین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔واضح رہے کہ Z پاور جم سربراہ محمد رضا احمد زیردی اور محمد طہہ زیردی ہیں۔انھوں نے اس موقع پر کہا کہ الند شریف کی تاریخ میں Z پاور جم اپنی منفرد تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔یہاں پر نت نئے مشینوں کے ذریعے صحت بنانے کے لیے ماسٹر ٹرینر کی سہولیات حاصل کی گئی ہیں۔اور مردو خواتین دونوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔اور خواتین کے لیے خواتین ٹرینر ز کا انتظام کیا گیا ہے۔ واجد اختر صدیقی اور دیگر نے اہلیان الند شریف سے استفادہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ فی زمانہ افراد ذہنی تناو اور کئی مسائل کا شکار ہیں ۔صحت ہزار نعمت ہے اور اس کی برقراری ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔شاندار جم کے افتتاح پر شرکا ء نے دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر محمد فیض احمد زیردی ایڈوکیٹ،محمد سراج الدین صدیقی،معرو شاعرو ادیب واجد اختر صدیقی، نئی نسل کے نمائندہ شاعر محمد جاوید اقبال صدیقی، انجینیر محمد احسن فاروق صدیقی، انجینیر ناشط شیحان صدیقی،محمد عادل فرقان صدیقی،محمد عفیف صدیقی،محمد عفان صدیقی،محمد زاہد احمد زیردی کے علاوہ اہلیان الند شریف کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے