किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

المیرا مہوین عبدالرحیم کی شاندار کامیابی

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول، پربھنی کا ریاستی سطح پر نمایاں کارنامہ

پربھنی :22؍جولائی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول، پربھنی کی باصلاحیت طالبہ المیرا مہوین عبدالرحیم (جماعت ششم) نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول، والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔Smart Kid Abacus Learning Private Limited کی جانب سے منعقد کردہ ریاستی سطح کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے، المیرا کو حیدرآباد میں منعقدہ ایک عظیم الشان جلسے میں ریاستی سطح پر اول انعام سے نوازا گیا، جو ادارہ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔اس شاندار کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، سوسائٹی کے تمام اراکین، مدرسہ ہذا کے اساتذہ اور صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے المیرا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔یہ کامیابی درحقیقت المیرا کی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا نتیجہ ہے۔صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ نے دیگر تمام طلبہ کو بھی اس کامیابی سے ترغیب لیتے ہوئے خود کو نکھارنے اور بلند حوصلے،امید اور نئے جوش کے ساتھ تعلیمی میدان میں آ گے بڑھنے کی تلقین کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے