किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

المؤید سوشل ریفارمر یوٹیوب چینل کا افتتاح

پربھنی :18؍جولائی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دى میمن مرچنٹس اسوسى ایشن پربھنی کے زیر انصرام چلنے والے ادارے حاجی محمد پاڈیلاپرائمری اسکول کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئى جس میں سوسائیٹى کى جانب سے المؤید سوشل ریفارمر یو ٹیوب چینل کا افتتاح مہمانان کے ہاتھون عمل میں آیا-اس موقع پر مؤیدالمسلمین ہائى اسکول کے چیئر مین اور صدرجلسہ عالی جناب موسٰى یوسف ناگانی صاحب اور مہمان خصوصی سوسائیٹى کے رکن جناب حاجی اسمٰعیل جیا صاحب، موٹیویشنل اسپیکر سعید احمد صاحب، سوسائیٹى کے نو منتخب رکن خمیسہ محمد جنید صاحب، سکندر کوٹھارى صاحب , صدر مدرس مؤیدالمسلمین ہائى اسکول سید اقبال سر، صدر مدرس مؤیدالمسلمین پرائمرى اسکول محمد عبدالباسط سر, صدرمدرس حاجی محمد پاڈیلا پرائمرى اسکول محمد خالد عبدالحفیظ سر ، یونس انصاری صاحب اور سرپرست کی کثیر تعدادموجود تھی- سید اقبال سر نے المؤید سوشل ریفارمر یوٹیوب چینل کے افتتاح میں اس کی غرض و غائیت اور اس کی افادیت پیش کرتے ہوئے اس چینل پر چلائے جانے والے نیوز اور تعلیم سے متعلق اہم ویڈیوز کی معلومات پر روشنی ڈالی-اس پروگرام میں موجود تمام ہی سرپرست کو اس یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کر نے کو کہا گیا جس کی ٹیگ لائن ہے ۔
بات ہوگی تربیت کی سوچ ہوگی قوم کی

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے