कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اللہ کی بے آواز لاٹھی کا کرشمہ دیکھنے کیلئے جانوروں کی قربانی سے پہلے اپنے نفس کی بھی قربانی کریں ، مفتی رضوان قاسمی

ارریہ: 16 جون:ـ مدنی مسجد نظام نگر ارریہ میں فرزندان اسلام کے پرہجوم مجمع سے اپنے فکر انگیز خطاب میں صدر مرکزی جمعیت علماء سیمانچل جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ افضلہ سوپول دربھنگہ ، بانی و متولی جامعہ عائشہ صدیقہ ( رضی اللہ عنہا ) نے مسلمانان عالم کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کا آخر ماہ ذی الحجہ اور پہلا ماہ محرم دونوں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے مسلمانوں کی قربانیوں کا مقصد رضائے الٰہی اور کلمہ حق کی سربلندی کے سوا کچھ نہیں اس لئے دنیا پر ان قربانیوں کے دور رس نتائج برآمد ہوئے جس کی وجہ سے آج تک نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ دنیا کی ابھرتی ہوئی دوسری قوم کے لوگوں کو بھی حق پرستی پر جمنے اور باطل کے سامنے ڈٹے رہنے کا حوصلہ ملا انہوں نے اپنے فکر انگیز خطاب میں کہا کہ میں اپنی قوم کے لوگوں سے کہوں گا کہ چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی سے پہلے اللہ کی بے آواز لاٹھی کا کرشمہ دیکھنے کیلئے مسلمان عیدالاضحی کے دں جانوروں کی قربانی سے پہلے اپنے اپنے نفس کی قربانی کریں تاکہ مسلم سماج سے بے دینی ، خود پسندی ، ظلم وزیادتی ، آپس میں بغض و عناد ، کینہ و حسد اور الزام تراشی کا جو جذبہ فروغ پا رہا ہے اس سے چھٹکارا ملے انہوں نے جاری اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں سربلندی پانے کیلئے جب تک ہم اپنے نفس پرستی ، خودغرضی اور انانیت کی قربانی نہیں دیں گے جانوروں کی قربانیوں کا مقصد حاصل نہیں ہوگا جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے کہا کہ آپ جو کچھ بھی قربانی کرتے ہیں اس جانور کا کچھ بھی اللہ کے یہاں نہیں پہونچتا بلکہ صرف آپ کی نیت پہونچتی ہے اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دین دنیا کے ہر معاملے میں پہلے اپنی نیت درست رکھیں جو خدا عزت کا مالک ہے وہی ہماری بدنیتی کی وجہ سے کسی کے ہاتھوں ہمیں ذلیل و رسوا بھی کر سکتا ہے بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج ہماری بدنیتی اور زبان و دل کے فاصلے کی وجہ سے ہی سماجی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے معاشرتی برائیاں بڑھ رہی ہیں آپ یاد رکھیئے ! قومیں قربانیوں کے نتیجے میں آزادی و سربلندی حاصل کرتی ہے دنیا میں جس قوم نے بھی کامیابی و سربلندی حاصل کی ہے اس کے پیچھے اس قوم کے قربانیوں کی تاریخ ہے اس موقع پر ملک و ملت کیلئے آپ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں یہ فتنہ کا دور ہے کسی کا دامن تھامنے یا کسی کی بات پر یقین کرنے سے پہلے اس کی زندگی اور اس کے کارناموں کو دیکھیں تاکہ آپ دھوکہ کھانے سے بچ سکیں ملک کی سیاست کا رخ بدلتا جا رہا ہے صدیوں پرانی آپسی بھائی چارے کی جگہ نفرت اور فرقہ پرستی کا ماحول بن رہا ہے ہمیں اس کو محبت اور اپنے بہتر اخلاق و کردار سے ختم کرنا ہے میں آپ تمام بھائیوں سے کہتا ہوں کہ ایک کلمہ کے پڑھنے والے ایک خدا کو ماننے والے رنگ و نسل ، زبان و علاقہ، ذات و برادری سے اوپر اٹھ کر ہر حال میں آپسی اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائیں فرزندان اسلام سے کھچا کھچ بھری مدنی مسجد ارریہ میں جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے اپنے درد بھرے خطاب میں مسلمانوں ، نوجوانوں سمیت تمام باشندگان ملک سے ہندوستان کی صدیوں پرانی کثرت میں وحدت کی ڈور کو ٹوٹنے سے بچانے ، اپنے سے کمزوروں کو سہارا دینے ، بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر رحم و شفقت کی اپیل کرتے ہوئے ملک میں امن و امان قائم رکھنے ، قربانی کے تہوار کو جانوروں کی قربانی کے ساتھ ہی خود غرضی ، مفاد پرستی ، اقربا پروری ، حسد و جلن کے خلاف اپنے اپنے نفس کی بھی قربانی دینے پر زور دیا تاکہ سیاسی و سماجی سطح پر بچھڑتی جا رہی مسلمان قوم کو آنے والی دنوں میں کف افسوس نہ ملنا پڑے بعدہ جید عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رضوان عالم قاسمی نے ملک میں امن وامان کے فروغ اور آپسی بھائی چارگی کے استحکام کیلئے رقت آمیز دعاء کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے