कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اللہ کبھی کسی کو بھوکا نہیں سلاتا

تحریر:ابو خالد قاسمی

پڑوسی ملک کی سرد اور بے رحم گلیوں میں ایک چرسی گھوما کرتا تھا۔ چہرے پر نشے کی گرد، آنکھوں میں تھکن کی دھند، اور وجود پر فقر کی ایک ان کہی مہر۔ وہ چرس پیتا تھا، اسی کے سہارے جیتا تھا۔
ایک دن اس نے ایک نوجوان کو روکا، اور مانوس سی التجا کی:
بھائی! چرس کے لیے کچھ پیسے دے دو۔
نوجوان کے دل میں انسانیت جاگی، مگر ضمیر بولا۔ اس نے نرمی سے کہا:
کھانا کھلا سکتا ہوں، لیکن نشے کے لیے پیسے نہیں دے سکتا۔
چرسي نے سر اٹھایا، جیسے کسی اور ہی دنیا کا آدمی ہو۔ اس کے لبوں پر ایک عجیب سا اعتماد تھا۔ مسکرا کر بولا:
بھائی! کھلانے کی ذمہ داری کسی اور نے لے رکھی ہے… تم بس چرس کے لیے پیسے دے دو۔
یہ کہہ کر اس نے آسمان کی طرف اشارہ کیا، گویا کہہ رہا ہو: اللہ۔
نوجوان حیران ہوا۔ لمحہ بھر تذبذب میں رہا، پھر دل نرم پڑ گیا۔ پیسے دے دیے۔
مگر تجسس نے پیچھا نہ چھوڑا۔ وہ اس شخص کے پیچھے پیچھے چل پڑا کہ دیکھے—آخر یہ کہاں جاتا ہے؟ کس سہارے جیتا ہے؟
چرسي کے قدم تیز تھے، جیسے اسے یقین ہو کہ رزق اس کا منتظر ہے۔
کچھ ہی دور ایک شادی ہال تھا۔ روشنیوں سے جگمگاتا، قہقہوں سے گونجتا ہوا۔ ایک طرف مردوں کا حصہ، دوسری طرف عورتوں کا۔
کھانا ایک حصے سے دوسرے حصے میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
اچانک بیچ میں کسی کے پیر سے ٹکرا کر ایک تھالی لڑکھڑائی اور بریانی زمین پر بکھر گئی۔
چرسي نے لمحہ ضائع نہ کیا۔
خاموشی سے جھکا، اپنی پینٹ صاف کی، اور وہیں زمین پر پڑی تھالی کو خالی کر دیا۔
بریانی کافی تھی، اوپر کا حصہ صاف اور محفوظ تھا۔
وہ بیٹھ گیا… اور سکون سے کھانے لگا۔
نوجوان یہ منظر دیکھ کر ساکت رہ گیا۔
تھوڑی دیر بعد چرسي نے نگاہ اٹھائی، نوجوان کو دیکھ لیا۔ ہلکی سی مسکراہٹ آئی۔
بول پڑا:
وہ ہمیشہ کھلاتا تو برتن میں ہی ہے…
مگر آج کل تھوڑی سی ناراضگی چل رہی ہے۔
پھر جیسے کسی اٹل یقین کے ساتھ کہا: ہاں… وہ اتنا کریم ہے
کہ کبھی بھوکا نہیں سلاتا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے