किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفیض فاؤنڈیشن کے مشن یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان ملت اکولہ میں منعقد

اکولہ:7؍اپریل (نمائندہ اعتبار) حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت تعلیمی کیمپس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جگاؤں اقرا تعلیمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر الحاج کریم سالار صاحب کی رہنمائی میں پورے ریاست میں اردو میڈیم کی تقریباً 600 اسکولوں میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ کے لیے مشن یو پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحان 6 اپریل 2025 بروز اتوار کو صبح 10 بجے سے 3 بجے تک پورے نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوئے ۔جس میں ملت تعلیمی کیمپس اکولہ کےاس سینٹر پر مختلف اسکولوں کے سو سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ان تمام طلبہ کے لیے ملت کے سی ای او سرفراز نواز خان صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ مستقبل انہی بچّوں کا روشن ہوگا جو 5 وی سے مقابلہ جاتی امتحان کی سنجیدگی سے تیاری کرینگے انشاء اللہ،اسی کے ساتھ اتوار کے دن چھٹی ھونے کے باوجود ہمارے ایک اعلان پر امتحان سینٹر پر حاضر رہنے والے جلگاؤں سے پرنسپل شکیل سر،ملت کالج کے پرنسپل مبین الرحمن سر ، مقابلہ جاتی امتحان مرکز کے ذمہ دار مظہر سر، انیک سر حسیب سر ،سہیل سر، اویس سر، مجیب سر ،فیاض انعامدار سر،محمد علی سر ،نیلوفر مہرین میڈم،اور غیر تدریسی عملے میں صوفی خان صاحب، آصف خان اور دیگر ذمہ داران کےلیے دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر پیش کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے