किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہاٸی اسکول حاجی باپو روڈ، ملاڈ میں طلبہ کا شاندار استقبال ،کتابوں کی تقسیم اور نشہ مخالف پروگرام کا کامیاب انعقاد

ممبئی:16؍جون: الفلاح ہاٸی اسکول حاجی باپو روڈ، ملاڈ،ممبٸ میں اسکول کے پہلے دن طلبہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اساتذہ نے کلاسیس کو سجایا اور طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کے لیے طلبہ میں تحاٸف تقسیم کیے۔  طلبہ میں مفت کتابوں کی تقسیم کی گٸ۔ اس ضمن میں طلبہ و اساتذہ نے رنگا رنگ استقبا لیہ پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں راٹھوڈ صاحب نماٸندہ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ P ward. نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی۔  راٹھوڑ سرنے طلبہ میں مفت کتابو ں کو تقسیم کیا۔ اور طلبہ کی رہنماٸی کی۔ ممبٸ پولس کی جانب سے نشہ مخالف مہم مناٸی جارہی ہے جس کے ضمن میں جناب ملانی صاحب، جناب کالے صاحب نے طلبہ کو نشہ کی لعنت اور اس کے نقصانات کو بیان کیا۔ اپنے ارد گرد دوستوں اور علاقے میں نشہ مخالف بیداری پیدا کرنے کی گزارش کی۔ نشہ سے دور رہنا اور اہنے دوستوں کو بھی اس لعنت دور رہنے کی تلقین کی۔مثالی معلم ریاست مہاراشٹرا جناب رفیق شیخ صاحب نے تعلیم کی اہمیت پر جامع رہنماٸی فرماٸی۔ آپ نے تعلیم کے زریعے ترقی و تعمیر پر تفصیل سے گفتگو کی۔ پرنسپل الفلاح ہاٸی اسکول، ملاڈ  جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے اختتامی خطاب میں کہا کہ آج اسکول کا پہلا دن ہے لیکن آج سے ہمیں خواب دیکھنے ہیں۔ بڑے خواب بڑی آرزوٸیں بڑے انسان پیدا کرتی ہیں۔ اور  ان خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں کڑی محنت اور کوشش کرنا ہے۔ پروگرام کی ترتیب و نظامت روبینہ دلوی صاحبہ نے فرماٸی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے