कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول ملاڈ میں سیرت النبیﷺ فائینل کوئز مقابلہ جلسہ تقسیم انعامات اور جناب حاجی مدثّر پٹیل صاحب کو فخرٍ انسانیت ایوارڈ

ملاڈ ممبئی :یکم ؍ اکتوبر ( نامہ نگار) الفلاح ہائی اسکول حاجی باپوروڈ ملاڈ میں پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت مبارکہ سے متعلق طلبہ میں آگاہی پیدا کرنے حب رسول و اطاعت رسول ﷺکے جذبہ کو پیدا کرنے کی غرض سے سیرت النّبی ﷺسے متعلق ایک کتاب رحمت عالم کوئز تمام طلبہ میں تقسیم کی گئی اور تحریری امتحان کے ذریعہ منتخبہ طلبہ میں کوئز مقابلے لیے گئے۔آج الفلاح ہائی اسکول میں اس سلسلہ کی آخری کڑی فائینل کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔ ان کوئز مقابلوں میں فاتح ٹیم کی تہنیت کے لیے جلسہ تقسیم انعامات بھی منعقد کیا گیا۔ پرنسپل محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا اور گل ھائے عقیدت پیش کیے۔ مہمانان میں اخلاق احمد ڈنگنکرصاحب ٗ مہمانٍ خصوصی جناب حاجی مدثر پٹیل صاحب ٗ جناب جعفرالدین شیخ صاحب ٗ پرنسپل سیّد عابد علی صاحبٗ حضرت مولانا عمار صاحب ٗ مولانا محمد باسن قاسمی صاحب ٗ وارث جمال صاحب ٗ جناب جاوید نثار شیخ صاحب نے شرکت فرمائی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ جناب حاجی مدثر پٹیل صاحب چیئرمین ورلڈ میمن آرگنائزیشن ممبئی ، نائب صدر ممبئی کانگریس کمیٹی اقلیت نے بہ نفس نفیس شرکت کی جناب حاجی مدثّر پٹیل صاحب کی تعلیمی و سماجی خدمات کے پیشٍ نظر الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جناب حاجی مدثر پٹیل صاحب کو فخرٍ انسانیت ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقعہ پر جناب حاجی مدثر پٹیل صاحب نے الفلاح کے تمام ذمہ داران و اراکین کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ سے کہا کہ محنت سے حاصل کی ہو ٸئی کامیابی میں مٹھاس ہوتی ہے۔ ہمیشہ محنت اور علم کے ذریعے کامیابی حاصل کریں۔طلبہ سے مرکزی عنوان سیرت النبی پر خطاب کرتے ہوئے مولانا عمّار پالنپوری صاحب نے فرمایا کہ عقیدہ کودرست رکھنا اوراس کی اشاعت کرنا بہت ضروری ہے۔ حبّ الہی و حبّ رسول ﷺکے ذریعے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔ پیارے نبی ﷺسے محبت کے معاملہ میں صحابہ ہمارےلیے روشن مثال ہیں۔ پرنسپل سیِد عابدعلی اور جناب وارث جمال صاحب نے اپنےنعتیہ کلام سے ماحول منوّر کردیا۔ پرنسپل محمد طاھر شاہ صاحب نے اختتامی خطاب میں فرمایا کہ حبّ رسول کو ہم اپنےاندر پیدا کریں۔ عام عوّام کو پیارے نبی ﷺکی سیرت سے واقف کروائیں۔ کیونکہ پیارے نبی کی زندگی ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے۔ آپ نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے