कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں جشنِ آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی اور حب الوطنی سے لبریز پروگرام کا انعقاد

ملاڈ ممبئی :16؍اگست (راست) الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں جشنِ آزادی کے موقعہ پر رسم ِ پرچم کشائی عمل میں آئی اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے ذریعے طلباء و طالبات نے جشن یوم آزادی کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس پر مسرّت موقعہ پر پرچم کشائی بدست جناب کوتھواڑ سر ( دنڈوشی پولس اسٹیشن ملاڈ) عمل میں آئی۔ ان کے ہمراہ معروف ریاستی مثالی معلم ایوارڈ یافتہ جناب شیخ رفیق صاحب ، الفلاح ہائی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن سے ہوا۔طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرامز کو پیش کیا۔ اس موقعہ پر ریاستی حکومت کے حکم نامے کے مطابق قواعد پروگرام کے تحت طلبہ کو ورزش بھی کروائی گئی۔ پرنسپل محمد طاھر شاہ صاحب نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقعہ پر ہم سب اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اپنے دیش کی آزادی کو برقرار رکھیں گے۔ اور ملک عزیز کی ترقی و کامرانی کے لیے مستقل کوشاں رہیں گے۔ اس موقعہ پر عروس البلاد ممبئی کی سطح پر انگلش لینگویج مقابلے میں الفلاح ہائی اسکول کو اوّل مقام حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ اسکول کی سطح پر منعقد کردہ مختلف مقابلوں کے انعامات دیے گئے ۔ اختتامی خطاب میں پرنسپل محمد طاھر شاہ صاحب نے طلبإ و طالبات کی سرگرمیوں اور ان کی پیشکش کو سراہا۔ اور آپ نے کہا کہ مسلسل اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے رہیں۔ امتحانات کی تیاری خوش دلی اور یکسوئی کے ساتھ کریں۔ مزید انھوں نے کہا کہ ہمارا ماحول مٹی اور پانی سے ہی ہماری بقإ ہے۔ ان کی قدر کریں اور ان کی آبیاری کی کوشش کریں۔ آپ نے تمام مہمانان ٗ اساتذہ طلبإ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے