कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح انٹرنیشنل اسکول میں مسابقۂ نعت گوئی کا نہایت تزک و احتشام سے انعقاد

_اورنگ آباد:12 ستمبر (نامہ نگار) بضمن ماہ ربیع الاول کے پر مسرت موقع پر الفلاح انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام بتاریخ 06 ستمبر 2025 بروز سنیچر بمقام الفلاح انٹرنیشنل اسکول نزد جنسی پولیس اسٹیشن اورنگ آباد میں مسابقۂ نعت گوئی کا نہایت تزک و احتشام سے انعقاد عمل میں آیا ۔_ _جس شاخہائے الفلاح انٹرنیشنل اسکول کے تقریباً 30 طلبہ و طالبات نے پرجوش شرکت کی ۔ مسابقہ کا آغاز اسکول کے ہونہار طالب علم محمد عبداللہ ایان سلمہ متعلم th8 نے سورۃ الضحیٰ کی تلاوت سے آغاز کیا اور اس کے بعد سیدۃ ضحیٰ نہری نے سورۃ الضحیٰ کا ترجمہ بزبان انگلش پیش کیا ۔ اس کے بعد پروگرام کی غرض و غایت حافظ محمد افسر خان نے پیش کیا ، مزید محترمہ ثریا سلطانہ میم نے طلبہ و طالبات کو پروگرام کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا ۔ اس روحانی و عرفانی محفل میں ‌اسکول کے بانی مبانی جناب سہیل احمد سر ، افضل احمد سر ، طہ احمد سر ،_ _موجود تھے۔ جبکہ حکم کے _فرائض حافظ و قاری محمد شہباز راشد رحمانی صاحب اور حافظ و قاری محمد اربازعمری صاحب نے انجام دیے ، اور مولانا محمد پرویز صاحب کاشفی نے حکم حضرات کا تعارف و استقبال پیش کیا اور اسکول کے بانی نے ان کی خدمت میں ھدیہ گلدستہ پیش کیا ، نیز مفتی سید ماجد کاشفی اورنگ آبادی نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے ، اور کلمات تشکر مولانا عبدالباسط صاحب ندوی نے پیش کیے۔ اس مسابقہ میں تین گروپس تشکیل دیئے گئے: گروپ A (جماعت 1تا 4) درجۂ اول سے امیمہ بنت سید فاروق احمد ، درجۂ دوم سے ھبہ بنت پرویز پٹیل ،درجۂ سوم سے_ _سجاد نے کامیابی درج کرائی ۔ گروپ B : ( جماعت 5 تا 7) درجۂ اول سے محمد عفان یوسف ، درجۂ دوم سے سید محمد طلحہ بن سید فاروق احمد ، درجۂ سوم سے ارحان جاوید قریشی ، درجۂ سوم سے یشفین بنت عتیق نے کامیابی اپنے نام کی۔_ گروپ C : (جماعت 8تا 10) درجہ اول سے عزیز خان احمد خان،درجۂ دوم سے امان ابن عمران ،درجۂ سوم سے یشفین بنت عتیق خان نے کامیابی حاصل کی۔ اس کامیاب و روح پرور مسابقہ میں فائزین طلبہ و طالبات کو اسکول بانی سہیل احمد سر کے دست سے اسناد و ٹرافیاں پیش کی گئی ۔
اور اخیر میں اسکول_ _کے بانی سہیل احمد سر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ خوش الحانی محض عطیۂ خداوندی ہے ،اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کو الگ الگ خوبیوں سے نوازا ہے ۔ اسی طرح دوران خطاب فرمایا کہ مسابقوں کا مقصد طلبہ و طالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ، اور جذبۂ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو پروان چڑھانا ہیں ۔
اسی طرح تمام مساھمین کو اور تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور بے حد خوشی کا اظہار کیا ۔
اس نورانی و عرفانی مسابقۂ نعت گوئی پر الفلاح انٹرنیشنل اسکول کے پرنسپل صباء جبین میم ، سوپر وائیزر فرحین میم اور تمام اساتذہ کرام نے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ بعدازاں اخیر میں دعاء پر مسابقۂ کا اختتام عمل میں آیا ۔_

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے