कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الصفہ انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ عدینہ فردوس نے دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی

ناندیڑ: 13؍مئی ( راست) الصفہ انٹرنیشنل اسکول ناندیڑ کی ہونہار طالبہ عدینہ فردوس بنت سید رفیق باغبان نے حالیہ دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عدینہ کی اس تعلیمی کامیابی پر اسکول کے اساتذہ، والدین، رشتہ داروں اور احباب نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔عدینہ فردوس کی اس کامیابی پر ان کے والد سید رفیق باغبان اور والدہ نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدینہ نے اپنی محنت، لگن اور مسلسل مطالعے کے ذریعہ یہ مقام حاصل کیا ہے۔ دادا دادی نے بھی نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ عزیز و اقارب نے بھی عدینہ کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا، اور مستقبل میں اسی طرح تعلیمی سفر میں کامیابی کی راہ پر گامزن رہنے کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی عدینہ کی کامیابیپر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عدینہ فردوس نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین، اساتذہ اور اسکول کے تعلیمی ماحول کو دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل رہنمائی، مثبت حوصلہ افزائی اور دعاؤں کی بدولت امتحانی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے