कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الصفہ انٹرنیشنل اسکول میں یومِ بدر کی پروقار تقریب

ناندیڑ:18 مارچ(راست): الصفہ انٹرنیشنل اسکول میں آج یومِ بدر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس تقریب کا مقصد غزوۂ بدر کی تاریخ اور اس کے اثرات کو اجاگر کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعتِ رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ اس کے بعد اسکول کے طلبہ نے غزوۂ بدر کے پسِ منظر، اس کی وجوہات اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر پیش کیں۔ مقررین نے اس تاریخی معرکے کی اسلامی تاریخ میں اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے حاصل ہونے والے اسباق کو بیان کیا۔اساتذہ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کو اسلامی تاریخ سے جُڑے اس اہم واقعے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ اسکول کے پرنسپل سید شوکت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزوۂ بدر نہ صرف ایک جنگ تھی بلکہ ایک ایمان افروز واقعہ تھا، جس میں مسلمانوں نے اللہ کی مدد سے عظیم فتح حاصل کی۔ انہوں نے طلبہ کو اس تاریخی معرکے سے سیکھنے اور اپنی زندگی میں اس کے اسباق کو اپنانے کی تلقین کی۔اسی طرح، انچارج پٹھان سمیہ نے بھی تقریب میں اپنی قیمتی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزوۂ بدر ہمیں صبر، استقامت اور اللہ پر مکمل بھروسے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے انہیں مزید ایسے علمی و دینی پروگراموں میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔اس موقع پر مولانا رفیق، معلمِ اسلامیات، نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غزوۂ بدر کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ حق اور باطل کے درمیان پہلا بڑا امتحان تھا، جس میں مخلص مسلمانوں نے اپنے ایمان، تقویٰ اور قربانی کی بے مثال داستان رقم کی۔ انہوں نے اس جنگ کے اسباق کو عصرِ حاضر کے تناظر میں بیان کرتے ہوئے نوجوانوں کو ایمانی جذبے سے سرشار رہنے کی ترغیب دی۔یہ تقریب نہایت کامیاب رہی اور طلبہ نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ اسکول انتظامیہ نے تمام اساتذہ، طلبہ اور معاونین کا شکریہ ادا کیا، جن کی کاوشوں سے یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے