कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرّضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب

ناندیڑ:15؍اگست ( راست) یومِ آزادی کے پُر مسرت موقع پر ناندیڑ شہر کے معروف تعلیمی ادارے الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے احاطے میں ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسکول کا آنگن صبح سویرے ہی حب الوطنی کے نغموں اور رنگا رنگ سجاوٹ سے جگمگا اٹھا، جبکہ بچوں کے چہروں پر جوش و خروش کے رنگ نمایاں تھے۔تقریب کا آغاز ادارے کے ڈائریکٹر جناب عبدالرشید سر کے ہاتھوں پرچم کشائی کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر تمام طلبہ و اساتذہ نے نہایت ادب و احترام کے ساتھ جھنڈے کو سلامی دی، جس سے تقریب کا وقار مزید بڑھ گیا اور ہر دل حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو گیا۔اس کے بعد رنگا رنگ پروگرام کا آغاز ہوا، جس میں طلبہ نے شاندار پیشکشیں پیش کیں۔اساتذہ کی انتھک محنت اور رہنمائی ہر پیشکش میں جھلک رہی تھی، اور بچوں نے بھرپور تیاری اور اعتماد سے ان پروگرامز کو کامیاب بنایا۔ اسکول کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی صرف ایک تاریخی دن نہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے علم، محنت اور دیانت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ صرف نصابی تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ سچائی، ایثار اور قومی یکجہتی جیسے اوصاف کو بھی اپنائیں، کیونکہ ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک انہی بنیادوں پر تعمیر ہوتا ہے۔ ساتھ ہی والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی تربیت میں وقت، توجہ اور محبت صرف کریں تاکہ وہ ایک بااعتماد، باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر پروان چڑھ سکیں۔ پروگرام کے اختتام پر طلباہ و طالبات میں مٹھائی کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ادارے کے اساتذہ و معلمات و پرنسپل محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ، محترمہ عرشیہ خورشید فاطمہ، محترمہ تنویر سلطانہ، محترمہ شازیہ پروین، محترمہ انجم آراء، محترمہ شاہِ تاج فاطمہ، عبدالحسیب سر، عبدالنجیب سر، رفیق سر، شیخ رضوان سر، محمد مزمل سر، شیخ خواجہ پاشاہ سر کے علاوہ دیگر اسٹاف موجود تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے