कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرِضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے طلبہ و طالبات کے سائنسی ماڈلز کی نمائش میں شاندار پذیرائی

ناندیڑ:29 نومبر(راست) اسلامک اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا، ضلع ناندیڑ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ’’ارتقاء 2.0،سائنس اینڈ انویشن ایگزیبیشن‘‘میں الرِضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے طلبہ و طالبات نے اپنے تخلیقی اور سائنسی ماڈلز کے ذریعے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نمائش میں شریک شہریوں، اولیائے طلبہ، سرپرستوں اور مہمانوں نے الرِضوان کے طلبہ کے ماڈلز کو خصوصیت کے ساتھ سراہا اور ان کی محنت، تحقیق اور جدّت طرازی کی کھل کر تعریف کی۔اس ایگزیبیشن میں 40 سے زائد تعلیمی اداروں نے شرکت کی جبکہ 170 سے زیادہ سائنسی، تکنیکی اور تحقیقی ماڈلز پیش کیے گئے۔ شہر بھر سے ہزاروں افراد نے نمائش کا مشاہدہ کیا اور طلبہ کی ذہانت کو داد دی۔ الرِضوان کے اسٹال پر پیش کیے گئے جدید، تخلیقی اور سائنسی اصولوں پر مبنی ماڈلز نے ہر آنے والے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔طلبہ و طالبات کی اس شاندار کامیابی پر ادارہ ہٰذا کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر، صدر عبدالوحید سر، پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ اور الرِضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس کے تمام اسٹاف نے دلی مبارکباد پیش کی۔ انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کی یہ کامیابی ان کی ذہانت، اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے، اور یہ نمائش طلبہ کے اندر تحقیقی سوچ و سائنسی شعور کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔نمائش میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ ارتقاء 2.0 نے نہ صرف شہر میں سائنسی ماحول کو مضبوط کیا ہے بلکہ طلبہ کے اعتماد اور ان کی عملی صلاحیتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ الرِضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی طلبہ کو مزید ایسے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جدید سائنسی دنیا میں اپنا روشن مقام بنا سکیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے