कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرضوان کالج اینڈ گروپ آف اسکولز میں یوم اساتذہ کا شاندار پروگرام

ایک استاد بچے کو کامیاب ہی نہیں بلکہ بہترین انسان اور ذمہ دار شہری بھی بناتا ہے:ڈائریکٹر الرضوان کالج

ناندیڑ: 6؍ستمبر (پریس ریلیز) یومِ اساتذہ کے موقع پر الرضوان کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے زیر اہتمام گزشتہ روز اپنی نوعیت کا ایک منفرد ،شانداراور پُروقار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ناندیڑ، اردھاپور اور قندہار کی تمام شاخوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر جناب عبدالرشید سر نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی اور اس کے طلبہ کی تعلیمی ترقی کا اصل سہرا اساتذہ کے سر جاتا ہے۔ انہی کی انتھک محنت، رہنمائی اور صبر و تحمل کے نتیجے میں طلبہ علم کی بلندیوں کو چھوتے ہیں اور عملی زندگی میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معلم ہی ہیں جو ایک عام بچے کو نہ صرف پڑھا کر کامیاب بناتے ہیں بلکہ ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بنانے میں بھی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کی بدولت ہی الرضوان کالج اینڈ گروپ آف اسکولز کے طلبہ و طالبات ہر سال نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار نمبرات کے ساتھ کامیاب ہو رہے ہیں اور ڈاکٹر، انجینئر سمیت مختلف پروفیشنل شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔گویا الرضوان کالج اینڈ گروپ آف اسکولز محنتی، سمجھ دار، ہمدرد اور باصلاحیت و بااخلاق اساتذہ کا ایسا درخت ہے جس کے پھل نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورےملک میں اپنی مٹھاس دے رہے ہیں۔اسی طرح پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ صاحبہ نے بھی اپنے خطاب میں تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کو ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگرچہ اساتذہ کو وہ مقام نہیں مل رہا ہے جس کے وہ حقیقی حقدار ہیں، لیکن الرضوان کالج اینڈ گروپ آف اسکولز میں اساتذہ کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ ان کا صحیح مقام دیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہی وہ قوت ہیں جو نسلِ نو کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک استاد کا کردار محض نصاب کی تدریس تک محدود نہیں بلکہ وہ طلبہ کے کردار سازی، اخلاقی تربیت اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بھی مسلسل کوشاں رہتا ہے۔ڈائریکٹر اور پرنسپل کے ان خیالات نے نہ صرف اساتذہ کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں اپنے مشن کو مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی تحریک بھی دی۔پروگرام کے دوران اساتذہ نے بھی اپنی محبت و خلوص کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر عبدالرشید سر اور پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ صاحبہ کو تحائف پیش کیے۔ ادارے کی جانب سے بھی تمام اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔پروگرام کے اختتام پر تمام اساتذہ کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں خوشگوار ماحول میں تبادلۂ خیال اور اظہارِ تشکر کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل محترمہ سیدہ تحسین فاطمہ، پرنسپل اردھاپور محترمہ غوثیہ بیگم، محترمہ سیدہ نازنین، محترمہ منہاج سلطانہ، محترمہ تہمینہ تسکین، محترمہ انجم فاطمہ، محترمہ فاطمہ فردوس، محترمہ مہہ ناز فاطمہ، محترمہ عرشیہ خورشید فاطمہ، محترمہ تنویر سلطانہ، محترمہ شازیہ پروین، محترمہ انجمن آراء، محترمہ شاہِ تاج فاطمہ،محترمہ رُبینہ بانو، پرنسپل قندہار سیدخواجہ سر ،عبدالحسیب سر، عبدالنجیب سر، رفیق سر، شیخ رضوان سر، محمدمزمل سر، عتیق سر، اویس سر، رحمن سر، عامر سر،شہزاد سر جیسے ادارے کے ذمہ داران اساتذہ و معلمات کے علاوہ ناندیڑ، اردھاپور اور قندہار کے جملہ 135 تدریسی وغیر تدریسی ممبران موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیتنیہ نگر، شیور روڈ پر قائم الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکولز ناندیڑ کا ایک نمایاں تعلیمی ادارہ ہے جو اپنی معیاری تعلیم اور شاندار ریکارڈ کے سبب ممتاز پہچان رکھتا ہے۔ سال 2016 ءسے 2024ءتک مسلسل 9 برسوں تک 12ویں جماعت میں 100 فیصد کامیابی اس ادارے کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ اب تک یہاں سے بارہویں جماعت میں284 طلبہ فارغ ہو چکے ہیں جبکہ 10؍ویں جماعت میں 2013ء سے 2024ءکے درمیان جملہ 627 بچوں نے کامیابی حاصل کی۔جن میں سے350 کے قریب طلبہ و طالبات ڈاکٹر یا انجینئر اور پروفیشنل شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کررہے ہیں اور دیگرطلبہ قانونی، اکانومی اور دیگر پروفیشنل شعبوں میں گریجویٹ و پوسٹ گریجویشن کررہے ہیں۔ادارے کی خصوصیات میں جدید تدریسی طریقے، تجربہ کار اساتذہ، 12 پوائنٹ پروگرام سسٹم کے تحت انفرادی رہنمائی، باقاعدہ ٹیسٹ، پیرنٹس میٹنگ، اور NEET، JEE، MHT-CET سمیت دیگر اہم امتحانات کی مکمل تیاری شامل ہے۔ اسی طرح IPMAT، CLAT، DTL، ICAI، CA، CS اور CMA جیسے کورسز کے لیے بھی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ادارہ طلبہ کی تعلیمی کامیابی کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت اور مستقبل سنوارنے پر بھی خاص توجہ دیتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے