कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول میں مسابقتی امتحانات پر مبنی جدید تعلیمی نظام

سال میں دو مرتبہ فاؤنڈیشن امتحانات کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت

ناندیڑ :7؍فروری (راست) چیتنیہ نگر، شیور روڈ پر واقع الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول، ناندیڑ میں طلبہ کے روشن مستقبل اور مسابقتی امتحانات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے منفرد تعلیمی نظام نافذ کیا گیا ہے۔ ادارہ میں تیسری جماعت سے دہم جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لیے سال میں دو مرتبہ UPSC اور MPSC فاؤنڈیشن امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں، جبکہ آٹھویں تا دہم جماعت کے طلبہ کے لیے سال میں دو مرتبہ NEET اور JEE فاؤنڈیشن امتحانات بھی لیے جاتے ہیں۔ ادارہ کی جانب سے لیے جانے والے تمام فاؤنڈیشن امتحانات ایک ہی طرز اور معیار کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں۔ یعنی ہر امتحان کا سوالیہ پرچہ ایک جیسے انداز (پیپر پیٹرن) پر تیار کیا جاتا ہے، جیسے سوالات کی نوعیت، مشکل سطح، نمبرات کی تقسیم اور وقت وغیرہ سب یکساں رہتے ہیں۔ اسی طرح تمام امتحانات میں کل نمبر (مارکس) بھی برابر رکھے جاتے ہیں۔ اس طریقۂ کار کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طلبہ کو حقیقی مسابقتی امتحانات جیسا ماحول ملے، ان کی تیاری منظم انداز میں ہو اور ان کی کارکردگی کا درست اور منصفانہ انداز میں جائزہ لیا جاسکے اور ابتدائی مرحلہ سے ہی طلبہ میں مسابقتی امتحانات کی اہمیت، سنجیدگی اور تیاری کا شعور پیدا ہو اور وہ مستقبل میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر ملک و سماج کی خدمت کرسکیں۔ واضح رہے کہ فاؤنڈیشن امتحانات سے مراد وہ بنیادی اور ابتدائی نوعیت کے امتحانات ہیں جو طلبہ کو مستقبل کے بڑے مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کرنے کی غرض سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان امتحانات کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کم عمری ہی سے طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کا شعور، مطالعہ کی عادت، وقت کی پابندی اور سوالات کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ فاؤنڈیشن امتحانات کے ذریعے طلبہ کی بنیادی معلومات، منطقی سوچ، تجزیاتی صلاحیت اور مسئلہ حل کرنے کی اہلیت کو مضبوط بنایا جاتا ہے تاکہ وہ آگے چل کر UPSC، MPSC، NEET، JEE اور دیگر اہم امتحانات میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ اس طرح یہ امتحانات طلبہ کی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنانے اور ان کے روشن مستقبل کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گزشتہ کئی برسوں سے ادارہ میں مسابقتی امتحانات پر مرکوز، ہنر پر مبنی، مکمل دن پر مشتمل کالج تعلیمی نظام کے تحت باقاعدگی سے یہ امتحانات منعقد کیے جارہے ہیں، بعد ازاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں معہ والدہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب بھی منعقد کی جاتی ہے جس سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان میں مثبت تعلیمی تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔
واضح رہے کہ الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول کا تعلیمی ریکارڈ نہایت شاندار رہا ہے۔ 2016ء سے 2025ء تک مسلسل 9 سالوں میں بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارہ نے اپنی معیاری تعلیم کا لوہا منوایا ہے۔ اب تک ادارہ سے 284 طلبہ نے ایچ ایس سی (بارہویں) بورڈ امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے۔ ان میں سے 180 طلبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں جبکہ بقیہ طلبہ قانون سازی کے شعبہ، اکنامکس کے میدان یا سول سروس سے متعلق مختلف شعبوں میں اپنے مطلوبہ نتائج اور نمایاں اہداف کے حصول کے لیے اپنا کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسی طرح 2013ء سے 2025ء تک مسلسل 12 ؍ سالوں میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھا۔اب تک الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول سے 627 طلبہ نے ایس ایس سی (دہم) بورڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جن میں اس وقت 144 طلبہ مختلف جونیئر کالجوں میں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ بقیہ 483 طلبہ میں سے 350 طلبہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں سرگرم ہیں جبکہ دیگر طلبہ قانون سازی کے شعبہ، اکنامکس کے میدان یا سول سروس سے متعلق مختلف شعبوں میں اپنے نمایاں مقاصد کے حصول کے لیے اپنی تعلیم اور کیریئر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہاں یہ تذکرہ بھی قابل ذکر ہے کہ NEET REPEAT BATCH – 2025 میں الرضوان نے صد فیصد کامیابی کا شاندار ریکارڈ قائم کیا۔ اس بیچ میں طوبیٰ انعم مرزا شفیق بیگ اور انعم طہورہ سہیل احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا۔ ادارہ کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ جو طلبہ NEET REPEAT BATCH میں شریک ہوتے ہیں، اُن کا نتیجہ مسلسل صد فیصد آرہا ہے، جو ادارے کی معیاری تعلیم اور مؤثر رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔
ادارہ کی نمایاں خصوصیات میں بارہویں جماعت کے بورڈ نصاب کی مکمل تیاری، NEET، JEE اور MHT-CET جیسے اہم مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے خصوصی رہنمائی، 12 پوائنٹ پروگرام سسٹم کے تحت ہر طالب علم کی انفرادی نگرانی میں تیاری، تجربہ کار اساتذہ، جدید تدریسی طریقے، باقاعدہ ٹیسٹ، پیرنٹس میٹنگ اور نتائج پر مسلسل نظر رکھنے کا منظم نظام شامل ہے۔
الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول نہ صرف معیاری تعلیم کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں کی تجربہ کار فیکلٹی، جدید انفراسٹرکچر اور طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ہر سال یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو ادارہ کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور مضبوط تربیتی نظام کا واضح ثبوت ہے۔اس کامیاب تعلیمی سفر کی قیادت ڈائریکٹر عبدالـرشید سر اور پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ صاحبہ کررہے ہیں جن کی نگرانی میں ادارہ مسلسل تعلیمی میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
چیتنیہ نگر، شیور روڈ، ریڈ روز فیشن ہال کے قریب واقع الرضوان جونیئر کالج اینڈ گروپ آف اسکول تک رسائی نہایت آسان ہے ۔ اگر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کا تعلیمی سفر صرف امتحانات تک محدود نہ رہے بلکہ ان کی شخصیت، صلاحیت اور مستقبل بھی سنورجائے تو وہ داخلہ، کورسز یا دیگر معلومات کے لیے 7720076501 یا 7720076520 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے